وزیر اعلیٰ پنجاب کا مفت بجلی کا اعلان ضابطہ اخلاق کے تحت قرار
الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے مفت بجلی کا اعلان ضابطہ اخلاق کے تحت قرار دے دیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مفت بجلی کا اعلان الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی پروگرام کا اعلان صوبے کیلئے کیا جائے تو وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اعلان کیا تھا کہ سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین سے بل وصول نہیں کیا جائے گا۔
جس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مفت بجلی کی فراہمی ووٹرز کو لالچ دینا ہے، ثابت ہو گیا ہے کہ عوام ان کو ووٹ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
انہوں ںے الزام عائد کیا کہ حمزہ شہباز عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments