وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بیرون ملک اسکالر شپز کے نام پر فراڈ کروڑں روپےغائب ہونے کا انکشاف ڈالر پھر سے ہوا بے لگام دام پھر سے بڑھ گئے نامور گلوکارگپی گریوال کے گھر پر حملہ خورشید شاہ کی مسلم لیگ پر کڑی تنقید طویل مدت کے بعد حماس نے 17، اسرائیل نے 39 قیدی رہا کر دیے نیب ٹیم کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے تفتیش ڈائیوو ایکسپریس پاکستان میں 200 الیکٹرک انٹرسٹی بسیں شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کپتان بننے کے بعد شاہین آفریدی کا ردعمل اقوامِ متحدہ میں غزہ میں ‘انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفے’ کی قرارداد منظور شان مسعود پاکستانی ٹیم کے نئے کپتان مقرر

مجھ پر ایک الزام ثابت نہ کر سکا، خود کی اہلیہ کی آڈیو لیک ہو گئی : مریم نواز

 مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے مجھ پر ایک بھی الزام ثابت نہیں کرسکا اور آج اس کی اہلیہ کی آڈیو سامنے آگئی ہے۔ کہتی ہیں مجھ پر یا فرح گوگی پر کوئی الزام لگائے تو سب کا جواب غدار دینا.
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 170 میں ویلنشیا چوک پر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا عمران خان پنجاب کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ ہمیں 17 جولائی کو پنجاب کی ترقی کی جنگ جیتنا ہے۔ منی گالا گینگ نے بےدردی کے ساتھ پنجاب کے خزانے پر غدر مچایا ۔ پچھلے چار سال میں فتنہ خان کے امیر دوستوں کو نوازا جاتا تھا۔ آج حمزہ شہباز نے اعلان کیا ہےکہ 100 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں پر بل نہیں آئےگا۔ 75سال میں کیا کبھی ایسا ہوا کہ بجلی استعمال کریں اور مہینے کے آخر میں بل بھی نہ دینا پڑے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرا بس چلے تو سب کچھ آپ کے سامنے لا کر ڈال دوں۔ خزانہ خالی ہے اس کے باوجود شہباز شریف نے یوٹیلٹی اسٹور پر سبسڈی دی ہے۔ ہمیں آئے ابھی اڑھائی ماہ ہوئے ہیں ہماری کوشش ہے غریب کا چولہا جلتا رہے۔
نواز شریف پر الزامات لگے لیکن ایک بھی ثابت نہیں ہوا۔ نواز شریف نے سی پیک بنایا اور عمران نے جی پیک بنایا یعنی گوگی، پنکی اکنامک کوریڈور . ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست کا پالا ایسے شخص سے پڑگیا ہے جو سب سے بڑا فتنہ ہے۔ تاریخ کا سب سے بڑا ڈرامہ خط سازش کے پیچھے لوگوں کو لگایا۔ دن رات جلسوں میں ڈونلڈلو کو بدنام کرتا رہا اور دو دن پہلے اپنے عہدیدار کو امریکا میں ڈونلڈلو کے پاس بھیجا کہ غلطی ہوگئی معاف کردو۔ یہ مذاق اس نے ہمارے ساتھ نہیں پاکستان کے ساتھ کیا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com