حمزہ شہباز مفت بجلی دے رہا ہے روکا جائے، تحریک انصاف عدالت پہنچ گئی
حمزہ شہباز مفت بجلی دے رہا ہے روکا جائے، تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری نے سپریم کورٹ کو خط لکھ کر پنجاب حکومت کا عوام کو مفت بجلی دینے کا فیصلہ چیلنج کیا ہے۔
فواد چودھری نے خط میں لکھا ہے کہ مفت بجلی جعلی پیکج ہے۔ پنجاب کو بحران سے نکالنے کیلئے حمزہ شہباز کا فارمولا سیاسی فائدے کیلئے ہے۔پنجاب کے عوام کو مفت بجلی نہ دی جائے۔
حمزہ شہباز نے عدالت میں 22 جولائی تک صرف ضابطے کے اختیارات استعمال کرنے کا کہا تھا۔ اس اعلان کا مقصد عدالت سے حاصل ریلیف کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا ہے۔جو کہ عدالتی فیصلے کی سراسر خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کل اعلان کیا تھا کہ 100 یونٹ بجلی استعمال کرنےوالوں کو بل نہیں آئے گا۔ اس کے علاوہ غریبوں کو مفت سولر پینل دینے کا اعلان بھی کیا گیاہے۔
Load/Hide Comments