فیفا نے پاکستان کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کردی
زیورک:فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستانی ٹیموں پر انٹرنیشنل فٹبال کے دروازے کھولتے ہوئے رکنیت بحال کردی ہے
فیفا کی جانب سے پاکستان کی انٹرنیشنل رکنیت کی بحالی پر باضابطہ بیان بھی جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بیورو آف کونسل نے اپنے گزشتہ اجلاس میں پاکستان کی معطلی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس حوالے سے فیفا کا کہنا ہے کہ رکنیت بحالی کا فیصلہ پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کا مکمل کنٹرول نارملائزیشن کمیٹی کو ملنے پر کیا، پی ایف ایف کو بتایا گیا ہے کہ دوبارہ مداخلت ہوئی تو پھر سے معطل کردیا جائے گا۔
Load/Hide Comments