بالی ووڈ اداکارہ منجو سنگھ انتقال کر گئیں

ممبئی:(نبیلہ اکبر سے ) بھارتی اداکارہ منجو سنگھ 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بھارت میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی لیجنڈ اور 80 کی دہانی کی مشہور اداکارہ اور فلم پروڈیوسر منجوسنگھ کا انتقال ممبئی میں ان کی رئشگاہ پر ہوا۔ خاندان کے مطابق ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔

یاد رہے کہ منجو سنگھ 80 کی دہائی کی مشہور اداکارہ تھیں، انہوں نے فلم گول مال میں امول پالیکر کی بہن رتنا کا کردار نبھایا تھا۔ اس کے علاوہ اداکارہ منجو سنگھ نے اپنی زندگی میں شو ٹائم، ایک کہانی، ادھیکار، سوراج جیسے شوز کی اینکرنگ کی اور انہیں پروڈیوس بھی کیا۔

گیت نگار اور اسکرین رائٹر سوانند کرکرے نے اپنا کیرئیر بطور لکھاری منجو سنگھ کے ساتھ کیا، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکارہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے لکھا کہ منجو جی ہی مجھے شو سوراج لکھنے کے لیے دہلی سے ممبئی لائی تھیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com