روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ

آئی ایم ایف سے معاہدے ن لیگ اور پی پی نے کیے،غیرت کا درس ہمیں دے رہے ہیں: اسد عمر

اسلام آباد:(مبشر بلوچ سے ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرنے کہا ہے کہ چارمرتبہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور سات بارپاکستان پیپلزپارٹی نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا لیکن آج ہمیں یہ لوگ غیرت کا درس دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب یہ لوگ گئے تو اس وقت دودھ اور شہد کی نہریں نہیں بہہ رہی تھیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ لیڈر آف اپوزیشن آصف زرداری کو علی بابا 40 چور کہا کرتے تھے، شہباز شریف کہتے تھے آصف زرداری کو سڑک پر گھسیٹوں گا۔ انہوں نے کہا کہ آج شہباز شریف کہتے ہیں کہ معیشت تباہ ہو گئی ہے جب کہ مفتاح اسماعیل نے خود کہا تھا کہ معیشت تباہ ہو رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر کہتے ہیں تو مفتاح اسماعیل کی ویڈیو سنادوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرنے کہا تھا کہ چارٹرآف اکانومی سائن کرنا چاہیے۔ تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ فیٹف کی گرے لسٹ میں پاکستان ن لیگ کے دور میں گیا تھا اورفیٹف پر اپوزیشن نے حمایت نہیں بلکہ مخالفت کی تھی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے بڑے بھائی تین مرتبہ ملک کے وزیراعظم رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں لیکن ہم ان کے ساتھ بیٹھیں تو سیکھیں گے؟ منی لانڈرنگ کیسے ہوتی ہے؟

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پچھلے سال 4700 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا جب کہ رواں سال 6 ہزار ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف کو جان بوجھ کو تقریر میں غلط اعداد و شمار لکھ کر دیے جاتے ہیں وگرنہ سب چیزیں ریکارڈ پر ہیں۔

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر نے کہا کہ پچھلے سال ہماری معیشت کی شرح 5 فیصد رہی، آئی ٹی کی ایکسپورٹس میں بہت زیادہ اضافہ ہورہا ہے اور اسی طرح انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکٹر میں رواں سال ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جب کہ ن لیگ کے پانچ سالہ حکومتی دور میں کسانوں کی آمدنی میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا۔

اسدعمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں گندم کے فی من میں 100 روپے اضافہ کیا گیا جب کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں گندم کے فی من میں ساڑھے 500 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ
کے دور میں گنے کی قیمت 120 سے 150 روپے تھی مگر پی ٹی آئی کے دور حکومت میں گنے کی قیمت 250 روپے مقرر کی گی ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرنے کہا کہ اس سال چاول، گندم اور گنے کی ریکارڈ فصل ہوگی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ن لیگ کی حکومت میں ایک سال بھی ایسا نہیں تھا جس میں ترقیاتی بجٹ پورا استعمال ہوا ہو۔

زرایع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ دنیا کورونا سے متعلق اقدامات پر عمران خان کی تعریف کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے سب سے کم قیمت پر ایل این جی کےمعاہدے کیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com