روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ

جاپان نے پاکستان کو روس سے بھی سستا تیل اورایل این جی دینے کی پیشکش کردی

یوتھ ویژن نیوز: جاپان کی معروف ٹریڈنگ کمپنی نے اپنی آئرش پارٹنر کمپنی کے ساتھ مل کر پاکستان کو روسی تیل اور نائجیریا کی ایل این جی عالمی مارکیٹ سے 35 فیصد کم میں فروخت کرنے کی پیشکش کردی۔

یہ بھی پڑھیں: بنچزکی تشکیل چیف جسٹس پاکستان کا اختیارہے، ججزاعتراض نہیں اٹھاسکتے،جسٹس شاہد وحید کا اختلافی نوٹ 

 تفصیلات کےمطابق جاپان میں موجود جاپانی کمپنی کے نمائندے نے پاکستانی سفیر کو تیل اور ایل این جی کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ملاقات جاپان میں مقیم معروف پاکستانی کاروباری شخصیت اور پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کے توسط سے ہوئی ۔

جاپانی نمائندے نے بتایا کہ ان کی جاپانی کمپنی اور آئرلینڈ کی شراکت دار کمپنی کے پاس روسی تیل اور نائجیریا کی ایل این جی فروخت کرنے کا لائسنس ہے اور اگر حکومت پاکستان تیل و گیس کی خریداری میں دلچسپی رکھتی ہے تو جاپانی کمپنی عالمی مارکیٹ سے 34 فیصد کم میں یہ دونوں اشیاء پاکستان کو فروخت کرسکتی ہے۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اس پیشکش پر غور کرسکتا ہے جس کے لیے اس پیشکش کی تمام جزیات کے ساتھ ہم حکومت پاکستان کے متعلقہ محکموں کو آگاہ کریں گے اور اگر اسلام آباد سے جواب موصول ہوا تو جاپانی کمپنی کو آگاہ کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم دیدیا

اس حوالے سے پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت شدید معاشی بحران کا شکار ہے، پاکستان کے زرمبادلہ کے بڑے ذخائر صرف تیل و گیس کی درآمد پر خرچ ہورہے ہیں لہٰذا اگر عالمی قوانین اجازت دیں تو پاکستان کو سستے تیل و گیس کی خریداری تمام بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کا خیال رکھتے ہوئے کرنے میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہیے،  یہی وجہ تھی کہ انہوں نے جاپانی کمپنی کو سفیر پاکستان سے ملاقات کرانے کا اہتمام کیا ہے باقی حکومت پاکستان نے فیصلہ کرنا ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com