روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

تیل کی درآمد کا عمل سست ہونے پر روس پاکستان سے مایوس

یوتھ ویژن نیوز : روس سے تیل کی خریداری کامعاملہ کھٹائی میں پڑگیا ،روس نے پاکستان کی جانب سے خام تیل کی درآمد کا عمل سست ہونے پر مایوسی کا اظہار کردیا ۔

ذرائع کےمطابق پاکستان کی جانب سے سستے تیل کے حوالے سے  حالیہ پیش رفت میں روس نے  مایوسی کا اظہار کیا  پاکستان نے روس سے خام تیل خریدنے کے حوالے سے کی گئی یقین دہانیوں کے باوجود ابھی تک کسی قسم کے اقدام کا آغاز نہیں کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ عربین خام تیل نے ڈیزل زیادہ اور فرنس آئل کم پیدا کیا۔لیکن روسی خام تیل کے معاملے میں یہ اس کے برعکس تھا جو زیادہ فرنس آئل اور کم ڈیزل پیدا کرے گا۔لہذا ڈیزل کی کم پیداوار روس کی طرف سے خام تیل کی تجارت پر پیش کردہ مراعات کو ختم کر دے گی۔عربین تیل 45 فیصد ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) اور 25 فیصد فرنس آئل پیدا کرتا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ روسی خام تیل 32 فیصد ہائی اسپیڈ ڈیزل اور 50 فیصد فرنس آئل پیدا کرے گا۔اگر ہم اس تناسب کو لیں تو پاکستان کو روس سے زیادہ ڈسکاؤنٹ لینے کی ضرورت ہے، ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان کو ایسے خام تیل کی ضرورت ہے جو زیادہ ڈیزل آئل پیدا کرے۔

 روس پہلے ہی پاکستان کی جانب سے خام تیل درآمد کرنے کے اقدام پر ’شک‘ ظاہر کر چکا ہے اس لیے اس نے پاکستان سے کہا تھا کہ وہ پہلے خام تیل کا ایک کارگو درآمد کرے جو پاکستان کی سنجیدگی کی نشاندہی کرے گا۔پاکستان نے اگلے ماہ ایک کارگو درآمد کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

پاکستان نے روس سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ایک نئی اسپیشل پرپز وہیکل (SPV) کمپنی قائم کرے گا جو پاکستانی ریفائنریوں کو روسی تیل کی درآمد کی ذمے دار ہوگی۔تاہم پاکستان نے اس منصوبے پر کام ہی شروع نہیں کیا اور (SPV) کو رجسٹر کرنے کے لیے آگے نہیں بڑھا جس کے باعث روس ناراض ہوا، پاکستان کو اس کمپنی کو سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) میں رجسٹر کرنا تھا۔

وزیر پٹرولیم نے اعلان کیا تھا کہ روس سے خام تیل کی پہلی کھیپ اپریل کے پہلے ہفتے تک پہنچ جائے گی۔تاہم ایس پی وی کے قیام میں تاخیر کی وجہ سے ذرائع نے بتایا کہ پہلی کھیپ اب اس سال مئی میں آنے کی امید ہے،روس کے ساتھ خام تیل کی قیمتوں کے بارے میں گفت و شنید سب سے اہم مسئلہ رہا ہے۔

امریکا نے حال ہی میں پاکستان کو کہا تھا کہ وہ روس کے ساتھ قیمت پر بات چیت کے لیے G7 تیل کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پر عمل کرے۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ خام تیل کی قیمتوں کو حتمی شکل دینے میں بہت سی پیچیدگیاں تھیں۔ماسکو پہلے ہی اسلام آباد کو یومیہ 100,000 بیرل خام تیل برآمد کرنے کی پیشکش کر چکا ہے۔چونکہ پاکستان کو ڈالر کی کمی کا سامنا ہے، اس لیے ملک کے لیے روسی خام تیل کی اسی کرنسی میں ادائیگی کرنا ایک چیلنج ہو سکتا ہے۔اس سے قبل ایک غیر ملکی کمپنی نے پاکستانی ریفائنری کو روسی خام تیل درآمد کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن پاکستانی بینکوں نے ادائیگی سے انکار کردیا تھا۔

روس نے اب پاکستان کو خام تیل کی سپلائی کے بدلے تین کرنسیوں روسی روبیل، چینی ین اور یو اے ای درہم میں ادائیگی حاصل کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com