روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ‏عمران خان کا جیل سے لکھا گیا آرٹیکلر برطانوی اخبار میں شائع ہوگیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

عمران خان حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کیلئے زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے

یوتھ ویژن نیوز : تفصیلات کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچے، عمران خان  کے ہمراہ پی ٹی آئی کارکنوں کا بڑا قافلہ بھی لاہور ہائیکورٹ پہنچا ،ہزاروں کی تعداد میں لوگ عمران خان کے ہمراہ موجود تھے ،کارکنوں نے عمران خان کی گاڑی کو چاروں طرف سے گھیر رکھا تھا ۔ پولیس نے کارکنوں کو گیٹ پر ہی روک لیاجبکہ عمران خان کووکلا کے ہمراہ  اندر جانے کی اجازت دی گئی ۔

روانگی سے قبل عمران خان کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

واضح رہے کہ عدالت نے سابق وزیراعظم کو گرفتاری سے روکتے ہوئے ساڑھے 5 بجے تک پہنچنے کا حکم دیا تھا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے روانہ ہوتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی میرا مدد گار ہے، خدا تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے اتنی عزت دی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی ہائیکورٹ روانگی کے وقت کارکنوں کی بڑی تعداد زمان پارک کے باہر موجود تھی۔ انہوں نے عمران خان کو دیکھتے ہی حمایت میں نعرے بازی شروع کر دی۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ میرے کارکن میرا سرمایہ ہیں۔ حق سچ کے ساتھ کھڑے کارکنوں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔سکیورٹی انتظامات کی ہدایات لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کی گئی تھیں جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے پولیس نے اضافی نفری عدالت عالیہ کی حدود میں تعینات کر دی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کےلیے لاہور ہاٸی کورٹ پیش  ہوں گے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کیس پر سماعت کرے گا۔

جسٹس فاروق حیدر بنچ کا حصہ  ہیں۔ عمران خان کی حفاظتی ضمانتوں پر دو رکنی بنچ  سماعت ساڑھے پانج بجے کرےگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com