روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ‏عمران خان کا جیل سے لکھا گیا آرٹیکلر برطانوی اخبار میں شائع ہوگیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

پی ٹی آئی کے کارکن کے قتل پر نئےاینگل بنانے کی بات چیت، مریم نواز کی آڈیو لیک ہوگئی

یوتھ ویژن نیوز: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و  چیف آرگنائزر مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی جس میں کہا گیا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکن کی وفات کو حادثہ ظاہر کرنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لیک کی گئی مریم نواز کی مبینہ آڈیو میں کہا گیا ہے کہ یہ جو ڈیتھ ہوئی ہے پی ٹی آئی ورکر کی، اس پر کہنا چاہئے نا کہ افسوس تو مجھے بہت ہے، مگر کسی حادثے میں ان کی ڈیتھ ہوئی ہے۔

ٹوئٹر پر لیک کی گئی آڈیو کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ میں نے یہ بھی سنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ ان کو ذاتی کار میں لائے تھے اور چھوڑ کر بھاگ گئے۔ نہیں نہیں انکل، وہ اینگل نہیں ہے۔ اینگل یہ ہے کہ وہ سارے اپنے کارکنان کو چھوڑ کر خود چھپے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ لیک کی گئی آڈیو میں مریم نواز مخاطب شخص کو انکل کہتی ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ انکل سے کون سا شخص مراد ہے۔تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ مریم نواز تمام مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں میں سے پرویز رشید کو ہی انکل کہہ کر پکارتی ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پی ٹی آئی کارکن پر تشدد نہیں ہوا بلکہ وہ ان کی موت حادثے کا نتیجہ تھی تاہم وہ جواب دینے سے قاصر رہے کہ اگر موت کی وجہ حادثہ تھی تو عمران خان کے خلاف قتل کا مقدمہ کیوں درج کیا گیا؟

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com