روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

پائیدار امن، معاشرتی، معاشی وسماجی ترقی کے لئے خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے۔ سمیرا ربانی

بہاول پور : (عمران قذافی سے) معاشرتی و سماجی ترقی میں خواتین کاکردار انتہائی اہم ہے۔ پائیدار ترقی اور امن کے لیے خواتین کی کاوشیں کلیدی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر سمیرا ربانی نے بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر بہاول پور میوزیم اورآرٹس کونسل کے اشتراک سے منعقدہ پینٹگز و آرٹ ورک نمائش کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انھوں نے کہا کہ مضبوط خاندان اور مستحکم معاشرہ کا راز خواتین کے عزت و وقار اور انھیں تحفظ فراہم کرنے میں پوشیدہ ہے۔۔انہوں نے کہا کہ خواتین اپنے ہنر کے ذریعے خاندان اور معاشرے کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔

انہوں نے مختلف اداروں اور انفرادی حیثیت سے شرکت کرنے والی خواتین کے آرٹ ورک اور پینٹنگز کو سراہا۔ قبل ازیں ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا عالمی دن کا مقصد ان کی کاوشوں، مساوات، جدوجہد اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بہاول پورآرٹس کونسل کے اشتراک سے منعقدہ چار روزہ نمائش میں گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیوٹ برائے خواتین، گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹاؤن، گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج برائے خواتین کی تیار کردہ ثقافتی و آرائشی اشیاء اور پینٹنگز کا ڈسپلے کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ انفرادی حیثیت سے شرکت کرنے والی گھریلو خواتین، اساتذہ کرام، طالبات اور مختلف محکموں میں خدمات سرانجام دینے والی آرٹسٹوں کے فن پارے بھی نمائش میں رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کہ اس نمائش میں بشری اسلم، شمع عاصم، انعم امتیاز، آمنہ، عظمی کنول، رابعہ صدیق، صبا اکبر، ثانیہ، مقدس، حناء، سویرا ستار اور نگہت کے فن پارے ان کی صلاحیتوں کواجاگر کر رہے ہیں۔ تقریب میں مس نگہت اسلم، مسز عنبر تنصیر، ربیعہ صدف، سمیت طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com