روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ کپاس لگائیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،حافظ محمد شفیق حکومت پاکستان کا آئندہ بجٹ 2025،26 میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان یوم مزدورکے موقع پرصدرِ پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان نے مزدوروں کے لیے محفوظ، صحت مند ماحول کو یقینی بنانے کا عہد کر لیا جنرل عاصم منیر سے برطانوی آرمی چیف کی سال 2024 کی جی ایچ کیو میں اہم ملاقات پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل

ورزش کا صیح وقت کیا ہے؟ کس ٹائم کرنی چاہیے

ہم سب جانتے ہیں کہ ورزش ہمارے جسم کو تندرست و توانا رکھتی ہے، لیکن اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ وزرش کے لیے کون سا وقت بہتر ہے۔ صبح کو ورزش کرنا زیادہ مفید ہے یا شام کو؟

ورزش کے لیے صبح کا وقت بہتر ہے یا شام کا؟

انڈین ایکسپریس کے مطابق ماہرِ غذائیت گریما گویال کا کہنا ہے کہ اس بات کا انحصار کسی شخص کی ذاتی ترجیحات پر ہے۔ انہوں صبح یا شام کو ورزش کرنے فوائد بتائے ہیں۔

صبح کے وقت ورزش کے فوائد

ان کا کہنا ہے کہ ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ صبح کی ورزش تسلسل پیدا کرنے میں مددگار ہوتی ہے۔ اگر آپ صبح ورزش کرتے ہیں تو پورا دن آپ زیادہ متحرک رہیں گے، لیکن شام کو آپ تھک جائیں گے۔

صبح کے وقت ورزش سے رات کو بھرپور نیند آتی ہے۔

صبح کو خالی پیٹ ورزش شام کو کی جانے والی ورزش سے بہتر ہوتی ہے کیونکہ اس سے چربی زیادہ ختم ہوتی ہے۔ ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ صبح جسم چربی کو ورزش کے دوران ایندھن کی طرح استعمال کرتا ہے۔

صبح کی ورزش آپ کے موڈ کو سارا دن بہتر رکھتی ہے اور آپ زیادہ تندہی اور توجہ سے کام کرتے ہیں۔

گریما گویال کے مطابق ’صبح کے وقت ورزش کے کچھ منفی پہلو یہ ہیں کہ آپ بھوک محسوس کرتے ہیں۔ جسم کا درجہ حرارت کم ہوتا ہے اور وارم اپ ہونے میں وقت لگتا ہے۔ سب سے اہم یہ کہ کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ صبح ان کا انرجی لیول کم ہے۔‘

شام کے وقت ورزش

بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ شام کو ورزش کرنا زیادہ بہتر کیونکہ اس سے پٹھوں کی مضبوطی، لچک اور زیادہ طاقت پیدا ہوتی ہے۔ جسم زیادہ ٹیسٹوسٹیرونز پیدا کرتا ہے جس سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔

شام کو ورزش سے پورے دن کا سٹریس ختم ہو جاتا ہے اور بہتر نیند آتی ہے۔ گریما گویال کا کہنا ہے کہ ’ورزش کا بہترین وقت وہ جو آپ کو بہتر لگتا ہے۔ صبح یا شام سے فرق نہیں پڑتا بلکہ تسلسل کی ضرورت ہوتی ہے۔ صبح ورزش کریں یا شام کو، لیکن ایک بات طے ہے کہ ورزش ہمیں صحت مند بناتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com