روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ‏عمران خان کا جیل سے لکھا گیا آرٹیکل برطانوی اخبار میں شائع ہوگیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

حکومت کی کفایت شعاری مہم،بڑے فیصلوں کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کردیا . ہنگامی پریس کانفرنس میں بڑے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گرمیوں میں بجلی اور گیس کی بچت کیلئے ملک بھر کے سرکاری دفاترصبح ساڑھے7بجے کھولے جائیں گے۔توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کا اعلان بھی کردیاگیا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس  کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ کفایت شعاری مہم کے تحت 200 ارب روپے کی بچت ہوگی، ملک بھر کے بڑے بڑے شاپنگ مال شام 8بجے بند کردئیے جائیں گےگے، اگر  نہ ہوئے تو بجلی کاٹ دیں گے۔سرکاری دفاتر میں کم توانائی سے چلنے والے آلات نصب کئے جائینگے۔

وزیراعظم  نےتوشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔حکومتی شخصیات توشہ خانہ سے80 ہزار تک کا تحفہ رکھ سکیں گے۔80ہزار سے اوپر کا تحفہ توشہ خانہ میں جمع ہو جائے گا ۔کابینہ نے توشہ خانہ سےمتعلق اجتماعی طور پر فیصلہ کیا ہے۔توشہ خانہ کی مالیت کا فیصلہ تھرڈ پارٹی کرے گی ۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سنگل ٹریژری اکاؤنٹ بنایا جائے گا۔2 سال تک کوئی انتظامی یونٹ نہیں بنے گا۔سرکاری اراضی کی فروخت کیلئے  کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر قانون  کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

 شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وزیروں، مشیروں اور معاونین نے تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزرا سے لگژری گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔آمدورفت اور سفری اخراجات کم کرنے کیلئے ویڈیو لنک اجلاس ہونگے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غریب آدمی کا بوجھ غریب آدمی پر آیا، اشرافیہ نے حق ادا نہیں کیا۔وزرا گیس ،پانی  اور بجلی کا بل جیب سے ادا کریں گے۔وزرا غیر ملکی دوروں کے دوران  فائیو سٹار ہوٹلز  میں قیام نہیں کرینگے۔تمام وزرا کی لگژی گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزرا کا معاون عملہ غیر ملکی دوروں پر ساتھ نہیں جائے گا۔وزرا کے جون 2024 تک لگژری گاڑیاں خریدنے پر پابندی لگا دی گئی۔تمام وزراتی اور ادارہ جاتی جاری اخراجات میں 15 فیصد کٹوتی کی جائیگی۔سرکاری افسروں کے پاس موجود سیکورٹی گاڑیاں واپس لی جا رہی ہیں۔سرکاری تقریبات میں ون ڈش  ہوگی ۔غیرملکیوں کیلئے سنگل ڈش کی پابندی نہیں ہوگی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پرامید ہیں کہ اگلے چند روز میں آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پا جائے گا۔  آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دیں۔زیادہ تر ٹیکس پُر تعیش اشیا پر لگائے  گئے ہیں ۔معاہدے کے نتیجے میں مہنگائی مزید بڑھے گی، پاکستان میں غریب آدمی نے ہمیشہ قربانی دی۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ  زلزلہ ہو یا سیلاب قدرتی آفات میں ہمیشہ غریب آدمی پر بوجھ پڑا، اشرافیہ کا بچہ بیمارا ہو تو وہ فرانس میں علاج کروا سکتے ہیں۔ غریب کے گھر بیماری آئے پورے خاندان کی نیندیں حرام ہوجاتی ہیں کہ علاج کیسے ہوگا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں 25 فیصد اضافہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پہلے توانائی بچت کیلئے جو پروگرام بنایاگیاتھا اس پرعمل نہیں ہوا

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com