تحریک انصاف نےپنجاب میں ٹرانسفرز،پوسٹنگ روکوانے کیلئےہائیکورٹ سےرجوع کرلیا
یوتھ ویژن نیوز ( مبشر بلوچ سے )تحریک انصاف نے نگران حکومت کی پوسٹنگ اور ٹرانسفرز روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت کابڑاحکم: فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزغیرقانونی قرار
رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی ،فواد چودھری،حماد اظہر سمیت 13سابق ممبران اسمبلی کی جانب سے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائرکی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت،الیکشن کمیشن،نگران حکومت اور پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر کو فریق بنایا گیا ۔
درخواست گزار وں کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کا کام ملک اور صوبوں میں عام انتخابات کرانا اور حلقہ بندیاں کرانا ہے۔نگران حکومت کو قانون اور آئین اجازت نہین دیتا کہ وہ پوسٹنگ اور ٹرانسفرز کرے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی اوربہاولپورٹریڈ فیئرکا انعقاد
ایسا کیا جانا آئین اور قانون کی خلاف وردی ہے۔عدالت نگران حکومت کی پوسٹنگ اور ٹرانسفرز روکے۔نگران حکومت کی کی جانے والی پوسٹنگ اور ٹرانسفرز کالعدم قرار دی جاے۔