روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

عمران خان کی حکومت سازش کےتحت گرائی گئی،آیت اللہ نوری ہمدانی

یوتھ ویژن نیوز (مطہر چشتی سے ) عمران خان کی حکومت سازش کےتحت گرائی گئی/ مقدس شخصیات کی توہین فساد فی الارض ہے ،آیت اللہ نوری ہمدانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے مرجع تقلید آیت اللہ نوری ہمدانی نے پاکستان سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات میں کہا کہ اہلسنت ہمارے بھائی ہیں اگر پاکستان کے شجاع ، مہمان نواز اور روشن دماغ افراد متحد ہوجائیں تو دشمن پہ غالب آسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے اہلسنت علمائے کرام و سادات کرام کے 40 رکنی وفد نے قم میں مرجع تقلید آیت اللہ نوری ہمدانی سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔

وفد کی سربراہی علامہ عباس وزیری نے کی۔ آیت اللہ نوری ہمدانی نے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تفرقہ بازی عالمِ اسلام کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ اور ہمیں خود سے سوال کرنا چاہیے کہ آخر ہم فرقوں میں کیوں بٹے ہوئے ہیں۔اگر امت مسلمہ متحد ہوکر پیغمبر اسلام(ص) کی تعلیمات پر عمل کرتے تو دنیا بھر پہ حکومت کرتے۔ عالمی استعمار امریکہ و اسرائیل ہمیں تقسیم کرکے ہم پہ حکومت کرنا چاہتے ہیں ۔جبکہ ہمیں دنیا پر حکومت کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہلسنت ہمارے بھائی ہیں اگر پاکستان کے شجاع، مہمان نواز اور روشن دماغ افراد متحد ہوجائیں تو دشمن پہ غالب آسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت گزشتہ حکومتوں سے بہتر تھی۔ جسے بیرونی سازش کے تحت ختم کیا گیا ۔یہ مسلمانوں کی کمزوری کے باعث ہوا جب مسلمان کمزور ہوتے ہیں تو دشمن ہم پہ غالب آجاتا ہے۔ پاکستان کے مسلمان اگر متحد ہوجائیں تو تمام عالم اسلام کے مسلمان طاقت ور ہوسکتے ہیں۔دشمن کو اپنی صفوں میں نہ گھسنے دیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مقدس شخصیات کی توہین فساد فی الارض ہے اور یہ عمل حرام ہے۔ علمی ابحاث کریں مکالمہ ضروری ہے لیکن اختلاف اس قدر نہ بڑھ جائے کہ بات مناظرہ تک پہنچ جائے۔انہوں نے مزید کہا پاکستان کے علمائے کرام سے 40سال قبل لاہور کراچی اور اسلام آباد میں میری ملاقات ہوئی تھی سب بابصیرت اور مہمان نواز تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com