روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام

بھاولپورمیوزیم کی ثقافتی گیلریاں یہاں کی دستکاریوں خطہ کےہنر مند لوگوں کا پتہ دیتی ہیں،آسڑیا کی سفیر میگ آنڈریا وک

یوتھ ویژن نیوز: عجائب گھر تاریخی ورثہ کی حفاظت اور تعلیم و ترویج کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ قومی و بین الاقوامی سطح پر جذبہ خیر سگالی کو تقویت دیتے ہیں اور ثقافتوں کے مابین پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔


بہاول پور میوزیم علاقائی ثقافت اور ریاست بہاول پور کی شان و شوکت کا بہترین ترجمان ہے۔ میوزیم کی ثقافتی گیلریاں یہاں کی دستکاریوں اور اس خطہ کےہنر مند لوگوں کا پتہ دیتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آسڑیا کی سفیر میگ آنڈریا وکH.E. Mrs.Mag.ANDREA WICKE نے گزشتہ روز اپنے دورہ میوزیم کے موقع پر کیا۔ انھوں نے کہا کہ آثار قدیمہ گیلری میوزیم کا قیمتی اثاثہ ہے جو صدیوں کی تہذیب اور نسل انسانی کے ارتقائی مراحل کو عیاں کرتی ہے۔

قبل ازیں ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی نے آسڑین سفیر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر رشید احمد ارشد، کیمسٹ سعدیہ نورین، افیسر تعلقات عامہ نادیہ نورین و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر میوزیم محمد زبیر ربانی نے انھیں بریف کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست بہاول پور برصغیر کی دوسری بڑی اسلامی ریاست تھی جو فلاحی ریاست کا درجہ رکھتی تھی۔

بہاول پور میوزیم کے قیام سے قبل ریاستی دور میں یہاں دو تین میوزیم پہلے سے موجود تھے تاہم بہاول پور میوزیم تاریخ، ثقافت، آرٹ، سکہ جات، مخطوطات و خطاطی اسلامی فنون اور ریاست بہاول پور کی اشیاء پر مشتمل جنوبی پنجاب کا واحد میوزیم ہے۔ محمد زبیر ربانی نے اس موقع پر آسڑیا کی سفیر کو سرائیکی اجرک اور سونئیر بھی پیش کیا۔

ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی آسڑیا کی سفیر میگ آنڈریا وک کو میوزیم بارے بریف کر رہے ہیں۔
ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی آسڑیا کی سفیر میگ انڈریا وک کو سرائیکی اجرک اور سونئیر پیش کر رہے ہیں۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com