روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

غیرملکی سفر کونے والے چیکس کے زریعہ ڈالرز کی خریداری کریں گے،عائشہ غوث پاشا

غیرملکی سفرکرنے والوں کیلئے صرف چیکس کے ذریعہ ڈالرز کی خریداری اور زرمبادلہ خریدنے کی حد 5 ہزار سے لیکر 10 ہزار ڈالر تک مقرر کرنے کی پابندی برقرار رہے گی، وزیر مملکت ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا نے کہاہے کہ ضابطہ جاتی قواعد کو مضبوط کرنے اور معیشت کو دستاویزی بنانے کیلئے غیرملکی سفر کرنے والے شہریوں کیلئے صرف چیکس کے ذریعہ ڈالرز کی خریداری اور زرمبادلہ خریدنے کی حد 5 ہزار سے لیکر 10 ہزار ڈالرتک مقرر کرنے کی پابندیاں برقرار رہیں گی۔انہوں نے یہ بات بدھ کویہاں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ ومحصولات کے اجلاس میں سینیٹرز کوبریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت معیشت کو دستاویزی بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے اور ضابطہ جاتی قواعد کو مضبوط کرنے کیلئے غیرملکی سفر کرنے والے شہریوں کیلئے صرف چیکس کے ذریعہ ڈالرز کی خریداری اور زرمبادلہ خریدنے کی حد 5 ہزار سے لیکر 10 ہزار ڈالر تک مقرر کرنے کی پابندیاں برقرار رہیں گی۔انہوں نے بتایا کہ 2 ہزار یا اس سے زیادہ زرمبادلہ کی ترسیل یا فروخت ایکسچینج کمپنیاں صرف صارف کے ذاتی اکاﺅنٹ سے بینک ٹرانسفر یا چیک کے ذریعہ کرنے کی پابند ہے۔ ایک سوال پر وزیر مملکت نے بتایا کہ زرمبادلہ کی غیرضروری ترسیل کو روکنے کیلئے سٹیٹ بینک نے افغانستان کے علاوہ دیگر ممالک کیلئے فی مسافر فی وزٹ 5 ہزار ڈالر تک لے جانے کی حدمقرر کی ہے جبکہ فی مسافر سالانہ حد 30 ہزار ڈالر ہے۔18 سال سے کم عمرکے شہریوں کیلئے فی وزٹ یہ حد 2500 ڈالر اور سالانہ 15 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com