روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا پاکستان نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے چین کی مدد طلب کر لی 9 مئی کی برسی آرمی چیف نے تحمل کو کمزوری سمجھنے کے خلاف انتباہ کیا مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا

گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور میں یونیورسٹی لائبریری کی جانب سے دو روزہ سالانہ بک فیئر 2021 کا انعقاد

بہاول پور( زوہیب بھٹی سے)دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور میں یونیورسٹی لائبریری کی جانب سے دو روزہ سالانہ بک فیئر 2021 کا انعقاد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف تھیں۔ انہوں نے نے ربن کاٹ کر دو روزہ بک فیئر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔وائس پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف نے اساتذہ کے ہمراہ کتابوں کے اسٹالز کا دورہ کیا اور ایسی ادبی سرگرمیوں کے انعقاد کو طلبا کے ذہنی ارتقا کے لئے کلیدی قرار دیتے ہوئے مستقبل میں ایسی ادبی سرگرمیاں جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ کتاب سے بڑھ کر دنیا میں کوئی ایسی شے نہیں جو ہمیشہ آپ کی دوست رہے۔ کتب کے مطالعہ سے انسان اپنے اخلاق اور معیار زندگی کو بلند کرسکتا ہے،ترقی کرنا ہر دور کا تقاضا رہا ہے نئی نسل کو بھی نئے دور کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر چلنا چاہئے لیکن کتب بینی جیسی خوبصورت عادت کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ دن بھر کی مصروفیت کے باوجود ذہنی سکون کے لیے کتابوں کا مطالعہ کرتی ہیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف نے بک فیئر 2021 کا کیک بھی کاٹا اور یونیورسٹی لائبریری کے اسٹاف کی بہترین کاوشوں پر مبارکباد پیش کی۔ دو روزہ بک فیئر میں یونیورسٹی اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس طرح کی سرگرمیوں کو مستقبل میں بھرپور طریقہ سے منانے کا عزم کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com