انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹوسائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ایگزیکٹو کلب کی تقریب حلف برداری
ابہاولپور ( مظہر اسحاق چشتی سے ) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹوسائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ایگزیکٹو کلب کی تقریب حلف برداری بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوئی ۔ ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال نے نو منتخب عہد یداران سے حلف لیا۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ایگزیکٹو کلب نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ اینڈ ایڈ منسٹریٹو سائنسز میں اپنی کاوشوں کی بدولت بہت نام کمایا ہے اور انسٹی ٹیوٹ کی نیک نامی کا باعث بنے ہیں۔ انہوں نے نومنتخب عہداروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایگزیکٹو کلب کی جانب سے فرسٹ ایڈ باکس کے آغاز اور ایگزیکٹو ہیلتھ کمیٹی کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلباءوطالبات بڑی تعداد میں موجود تھے۔
Load/Hide Comments