روزنامہ یوتھ ویژن بھاولپور کے نمائندہ خصوصی قاری محمد عاشق کے بیٹے حافظ محمد حذیفہ نے قرآن پاک حفظ مکمل کر لیا۔
روزنامہ یوتھ ویژن بھاولپور کے نمائندہ خصوصی قاری عاشق صاحب کے بیٹے حافظ محمد حذیفہ نے قرآن پاک حفظ مکمل کر لیا ادراہ روزنامہ یوتھ ویژن بھاولپور کی جانب سے مبارک باد۔ تفصیل کے مطابق قاری محمد عاشق صاحب کے بیٹے حافظ محمد حذیفہ کی قرآن حفظ کرنے کے بعد دستار بندی کی تقریب کا انعقاد ہائبرو پبلک سکول میں کیاگیا جس میں محمد حذیفہ کو دستار پہنانے کے بعد دعا آمین کروائی گی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس میں بعد میں بالترتیب نعت پیش کی گئی۔ تقریب دستاربندی میں سکول کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ تقریب کے بعد روزنامہ یوتھ ویژن سے بعد کرتے ہوئے قاری محمد عاشق صاحب نے کہا کہ میں اللہ پاک کا اس نعمت پر شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھ پر خاص کرم کرتے ہوئے میرے بیٹے کو قرآن پاک پڑھنے اور یاد کرنے کی توفیق عطاء کی ۔ ادارہ یوتھ ویژن اور جملہ ملازمین و اراکین کی جانب سے قاری محمد عاشق اور انکے بیٹے حافظ محمد حذیفہ کو مبارکباد پیش کی گئی۔ ادارہ یوتھ ویژن کی جانب سے جناب واصب ابراہیم غوری، عمران منیر قذافی، مظہر اسحاق چشتی ، یاسر ملک ، مبشر بلوچ، زوہیب بھٹی اور دیگر شامل تھے۔ دعا ہے کہ اللہ پاک ہر مسلمان کو قرآن پاک پڑھنے اور سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے، آمین