حریم شاہ کی اداروں کے افسران کو دھمکی، فوج سے مدد کی درخواست
لندن( ویب ڈیسک) ٹاک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے شوہر کے خلاف اداروں کی رپورٹس آنے پر سخت ردعمل کااظہار کرتے ہوئے حریم شاہ کی اداروں کے افسران کو دھمکی، فوج سے مدد کی درخواست سامنے آئی ہے ، ٹاک ٹاکر نے چلینج کیا ہے کہ ایف آئی اے پولیس میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔
لندن میں ایک نجی چینل کے نمائندہ کو انٹرویو میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ مجھ سے ہے لیکن ٹارگٹ بلال کو کیا جارہا ہے، کرپشن آئی جی سے لیکرایس پی کی سطح تک کے لوگ کررہے ہیں اورجرائم بھی ان سب کی مشاورت سے ہوتے ہیں۔
ٹاک ٹاکر نے اس موقع پرایف آئی اے سمیت سندھ پولیس کی اسپیشل برانچ کے لیے سخت زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے اور اسپیشل برانچ نے میرے خلاف ذاتی عناد وحسد میں کارروائیاں شروع کیں۔
ان کا کہنا تھاکہ اب میرے شوہرکونشانہ بنایاجارہا ہے، وہ بھی سید ہیں اور سید کبھی حرام نہیں کھاتے، اسپیشل برانچ کی رپورٹ کوئی اہمیت نہیں رکھی، وہ دو، تین ،چار ہزارروپے میں رپورٹ بناتے اور بک جاتے ہیں۔