جعلی پیر نےاولاد نرینہ کی خواہش مند حاملہ خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی
پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور میں اولاد نرینہ کی خواہش پر جعلی پیر نے خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی۔
پشاور میں اولاد نرینہ کی خواہش میں جہالت کی انتہا کر دی گئی۔ جعلی پیر نے خاتون کی اولاد نرینہ کی خواہش پر خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی۔
نیورو سرجن ڈاکٹر حیدر نے کہا کہ زخمی خاتون کو لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا۔ خاتون حاملہ اور اس کے سر میں گہری چوٹ تھی تاہم زخمی خاتون کے سر کی سرجری کر کے کیل نکال لی گئی۔
ڈاکٹر حیدر کا کہنا تھا کہ خاتون کے مطابق بیٹے کی خواہش ہے جس کی وجہ سے پیر نے سر میں کیل ٹھوکنے کا کہا تھا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق شوہر کو بیٹیاں نہیں پسند ہیں۔
Load/Hide Comments