روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں فیض آباد دھرنے کی رپورٹ تہلکہ خیز ہے، سپریم کورٹ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا عندیہ دے دیا- شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا

اسلامیہ یونیورسٹی میں نواب آف بہاولپور سر صادق محمد خان عباس پنجم کی حیات و خدمات پر مبنی کتاب کی تقریب رونمائی

بہاول پور: (یاسر ملک سے)اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں قائم سرصادق عباسی چیئر کے زیر اہتمام شائع کی جانے والی پہلی کتاب”سرصادق محمد خان عباسی پنجم حیات و خدمات“ کی تقریب رونمائی وائس چانسلرسیکرٹریٹ کانفرنس روم، عباسیہ کیمپس میں منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کی جبکہ عباسی خاندان کے بزرگ صاحبزادہ رحیم یارخان عباسی مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں شہر بھر سے علمی، ادبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ کتاب کے حوالے سے مختلف لوگوں نے اپنے مضامین پیش کیے۔ سابق صدر پریس کلب نصیر احمد ناصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سرصادق چیئر اور وائس چانسلر انجینئرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اس شاندار کام پر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواب سر صادق محمد خان عباسی پنجم کی حیات و خدمات کے حوالے سے مختلف دیگر تعلیمی اداروں میں بھی کام ہو نا چاہیے اور سر صادق چیئر اس حوالے سے بہترین کام کر سکتی ہے۔ سماجی رہنما رضیہ فاروق خان نے کہا کہ نواب آف بہاول پور کے نہ صرف اس ریاست کے عوام بلکہ پاکستان پر عظیم احسانات ہیں۔ سر صادق محمد خان عباسی پنجم کی خدمات کو لوگوں تک پہنچانے کا جو کام اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی سرصادق چیئر نے شروع کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ مضامین پیش کرنے والے دیگر مقررین نے کہا کہ نوا ب سر صادق محمدخان عباسی کے قائد اعظم محمد علی جناح سے دیرینہ تعلقات تھے۔ نواب آف بہاول پور نے اپنی خوشحال ریاست کا الحاق پاکستان سے کر کے سچا مسلمان ہونے کا ثبوت دیا۔ نواب سر صادق محمدخان عباسی پنجم نے نہ صرف بہاول پور میں کئی تعلیمی اداروں کی بنیاد رکھی بلکہ پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی تعلیمی اداروں کے قیام میں مالی معاونت کی۔ سابق چیئر مین شعبہ اردو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ سر صادق محمد خان عباسی کو ہندوستان کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں کہ اگر انہوں نے اپنی ریاست کا الحاق پاکستان کے ساتھ کیا تو وہ ریاست کاپانی بند کر دیں گے لیکن نواب آف بہاول پور نے کسی دباؤ میں آئے بغیر ریاست کا الحاق پاکستان کے ساتھ کیا۔ سر صادق چیئرکے زیر اہتمام شائع ہونے والی کتاب  ”سر صادق محمد خان عباسی پنجم حیات و خدمات“ کے مرتب کردہ سابق چیئرمین شعبہ تاریخ پروفیسر ڈاکٹر شاہد حسن رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں سر صادق چیئر کا قیام وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی اسلاف دوستی اور علمی و تاریخی تدبر کا عملی ثبوت ہے۔ کتاب میں 18مضامین شامل کیے گئے ہیں جنہیں ایم فل، پی ایچ ڈی سکالرز اور بہاول پور کی تاریخ پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین کی جانب سے لکھا گیا ہے۔ یہ کتاب سر صادق محمد خان عباسی کی خدمات کو عوام تک پہنچانے کی پہلی کڑی ہے۔ سرصادق چیئر مستقبل میں سر صادق محمد خان عباسی پنجم کی حیات و خدمات پر ایک ڈاکیومنٹری بنانے جا رہی ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی صاحبزادہ رحیم یار خان عباسی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کی جانب سے ایسے اقدامات سے نہ صرف بہاول پور کے عوام بلکہ ملک بھر کے لوگ محسن پاکستان نوا ب سر صادق محمدخان عباسی پنجم کے عظیم کارناموں سے آشنا ہو ں گے۔ صدر محفل وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 100سال قبل نوا ب آف بہاول پور نے جامعہ اسلامیہ کے نام سے جو پودا لگایا تھا آج وہ تناور درخت بن چکا ہے۔ آج اس ادارے میں مزید 55ہزار سے زائد طلباء وطالبات داخلہ لینے کے خواہش مند ہیں جن میں سے  20ہزار کے قریب طلباء کا تعلق ملتان اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نوا ب سر صادق محمد خان عباسی پنجم کے ویژن کو لے کر ترقی کی منازل طے کر رہی ہے۔ ہم چاہیں گے کہ مختلف شعبہ جات کے پیپرز میں نواب آف بہاول پور کے حوالے سے سوالات شامل کیے جائیں تاکہ طلباء ان کی حیات و خدمات سے روشنا س ہو سکیں۔ کتاب کی اشاعت پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے صاحب کتا ب ڈاکٹر شاہد حسن رضوی اور سر صادق چیئر کو مبارکباد دی۔تقریب کے آخر میں نامور سماجی شخصیت فاروق احمد خان کی جانب سے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، ڈاکٹر شاہد حسن رضوی اور مہمان خصوصی صاحبزادہ رحیم یار خان عباسی کو اجرک اور پھولوں کے تحفے پیش کیے گئے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض چیئر میں شعبہ اردو اقبالیات ڈاکٹررفیق الاسلام نے ادا کیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com