صدر عارف علوی سے جاپان کے سبکدوش ہونے والے سفیر ، کُونی نَوری ماتسودا ، کی ملاقات
پاکستان جاپان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، صدر عارف علوی
پاکستان اور جاپان کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں، صدر مملکت
پاکستان میں مختلف شعبوں میں کاروبار کے زبردست مواقع موجود ہیں ، صدر مملکت
جاپانی کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبوں میں کاروبار دوست ماحول سے فائدہ اٹھائیں، صدر مملکت
ہنر مندی اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت
صدر مملکت کا جاپان کے جے ڈی ایس سکالرشپ پروگرام میں پاکستان کو شامل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
پروگرام کے تحت پاکستان کے 20 طلباء کو جاپانی یونیورسٹیوں میں گریجویٹ کورسز میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا جائے گا
صدر مملکت نے جاپان کی بین الاقوامی تعاون ایجنسی اور جاپانی کمپنیوں کے پاکستان کی ترقی میں کردار کو سراہا
پاکستان جاپان کے ماہی گیری اور زرعی مصنوعات کے بڑے برآمد کنندگان میں شامل ہے ، جاپانی سفیر
پاکستان جاپان کو چاول ، کھجور ، تل ، آم ، کیکڑے اور نمک بڑی مقدار میں مہیا کرتا ہے ، جاپانی سفیر
ٹویوٹا آٹوموبائل کمپنی پاکستان میں جدید ترین ہائبرڈ کاروں کی تیاری کے لیے 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی ، جاپانی سفیر