روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ کپاس لگائیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،حافظ محمد شفیق حکومت پاکستان کا آئندہ بجٹ 2025،26 میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان یوم مزدورکے موقع پرصدرِ پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان نے مزدوروں کے لیے محفوظ، صحت مند ماحول کو یقینی بنانے کا عہد کر لیا جنرل عاصم منیر سے برطانوی آرمی چیف کی سال 2024 کی جی ایچ کیو میں اہم ملاقات پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل

پنجاب اوراسلام آباد میں صحت سہولت پروگرام کے یونیورسل ہیلتھ کوریج پر عملدرآمد کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ، وزیراعظم عمران خان کی شرکت

اسلام آباد۔ (مبشر بلوچ سے ):وفاقی حکومت، حکومت پنجاب اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے درمیان پنجاب اور اسلام آباد میں صحت سہولت پروگرام کے یونیورسل ہیلتھ کوریج پر عملدرآمد کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک سادہ تقریب میں وفاقی حکومت، حکومت پنجاب اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے درمیان پنجاب اور اسلام آباد میں صحت سہولت پروگرام کے یونیورسل ہیلتھ کوریج پر عملدرآمد کیلئے دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔مفاہمت کی یادداشت پر سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن عامر اشرف خواجہ، پنجاب ہیلتھ انیشیٹوز مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او علی رزاق اور چیئرمین اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان شعیب جاوید حسین نے دستخط کئے۔

وزیراعظم عمران خان نے 13 دسمبر 2021 کو لاہور میں پنجاب کے تمام شہریوں کے لئے صحت سہولت پروگرام کا اعلان کیا تھا۔ سوشل ہیلتھ پروٹیکشن کے اس اقدام کے ذریعے غریب خاندانوں کو ملک بھر میں کے مخصوص ہسپتالوں سے ہر سال 10 لاکھ روپے فی خاندان علاج معالجہ کیلئے مفت ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی۔

صحت کارڈ کے ذریعے اوپن ہارٹ سرجری، سٹنٹس ڈلوانے، کینسر ، نیورو سرجری، برن مینجمنٹ، حادثات، ڈائیلاسز، انتہائی نگہداشت ، ڈلیوری، سی سیکشن اور گردے کی پیوند کاری کے ساتھ دیگر طبی وسرجیکل علاج کی سہولت حاصل ہو گی۔ ملک بھر میں فہرست میں شامل کسی بھی ہسپتال سے مفت علاج کے لئے بین الصوبائی اور بین الاضلاعی کی سطح پر سہولت حاصل ہو گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com