پرویز الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ملتوی
یوتھ ویژن : ثاقب ابراہیم غوری سے خصوصی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، ان کے صاحبزادے مونس الٰہی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 18 اپریل تک ملتوی کر دی۔
لاہور(یوتھ ویژن نیوز تازہ ترین۔ 14 مارچ2024ء) خصوصی عدالت نے جمعرات کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، ان کے صاحبزادے مونس الٰہی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 18 اپریل تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیو لیک کیس میں موبائل کمپنیوں سے جواب طلب کرلیا
قبل ازیں جیل حکام نے پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لانے کے بعد اسپیشل جج (سنٹرل) تنویر احمد شیخ کے روبرو پیش کیا اور ان کی حاضری لگائی۔
کارروائی کے دوران پرویز الٰہی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کو پی پی 32، گجرات سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے کمرہ عدالت میں کاغذات نامزدگی پر دستخط کرنے کی اجازت دی جائے، جسے منظور کر لیا گیا۔
Load/Hide Comments