مسلسل 3 میگا ہٹ فلمیں ، شاہ رخ خان دنیا کا سب سے بڑا نام بن گئے
یوتھ ویژن :علیہ خان سے بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان مسلسل تین میگا ہٹ فلموں کے بعد اشتہاری دنیا میں بھی سب سے بڑا نام بن گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پٹھان، جوان اور ڈنکی کی غیر معمولی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان نے 10 بڑی کمپنیوں کے ساتھ بھاری معاوضے پر معاہدے کیے اور اشتہاری دنیا کا بھی سب سے بڑا نام بن گئے۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں طلاق کی تصدیق، سچ سامنے آگیا
رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے جنوری سے لے کر جولائی 2023 میں 21 برانڈز سے معاہدے کیے جس سے شاہ رخ خان کی ڈیمانڈ اور مقبولیت کا پتا چلتا ہے۔
بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کی شاندار کامیابیوں نے انہیں ایڈورٹائزنگ کی دنیا میں بھی سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے کے با وجود پسندید ہ بنا دیا ہے۔
Load/Hide Comments