روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا عندیہ دے دیا- شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا پاکستان نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے چین کی مدد طلب کر لی 9 مئی کی برسی آرمی چیف نے تحمل کو کمزوری سمجھنے کے خلاف انتباہ کیا

2047میں پاکستان کی آبادی کتنی ہو گی،سن کراراکین اسمبلی سر پکڑ کر بیٹھ گئے

لاہور (یاسر ملک سے ) 2047میں پنجاب کی آبادی 25 کروڑ، پاکستان کی 50 کروڑ تک پہنچ جائے گی، آبادی میں تیزی سے اضافہ ٹائم بم،اس تناظر میں ایمرجنسی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، پنجاب کے اراکین اسمبلی کا بڑھتی ہوئی آبادی کیلئے فوری پالیسی بنانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی نے آبادی میں اضافے جیسے سنگین مسئلے پر تفصیلی بحث کی۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر بہبود آبادی ہاشم ڈوگر نے بڑھتی ہوئی آبادی کیلئے فوری پالیسی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2047میں پنجاب کی آبادی 25کروڑ اور پاکستان کی آبادی 50کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ بڑھتی ہوئی آبادی اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،ایوب خان دورکے بعد کسی حکومت نے اس پر توجہ نہیں دی،یہ بدقسمتی ہے کہ حکومتوں نے اس معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا،موجودہ حکومت نے اس وقت 1400علماء کی خدمات حاصل کررکھی ہیں اوراس حوالے سے آگاہی کیلئے پنجاب کے دس اضلاع میں پہلے فیز میں اس پر کام جاری ہے ،لوگوں کو آگاہی دی جارہی ہے کہ آبادی پر کیسے کنٹرول کرنا ہے۔

میرا ایوان سے مطالبہ ہے کہ اس معاملے پر سنجیدگی سے باعث کرائی جائے ،حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کو اپنی اپنی تجاویز دینے کا موقع مل سکے تاکہ اس حوالے سے کوئی ٹھوس پالیسی بنائی جائے۔پاکستان اس وقت آبادی کے لحاظ سے دنیا کا 12ویں بڑا ملک ہے ،اتنی بڑی آبادی کیلئے کھانا،گھر اور نوکریوں کی بھی ضررت پیش آئے گی۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے تحریک انصاف کی رکن عائشہ اقبال نے کہا کہ آبادی میں اضافہ ٹائم بم ہے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے ۔لیگی رکن ذکیہ شاہنواز نے کہا اس مسئلے پر سنجیدگی سے توجہ دی جائے۔ آبادی میں اضافے کو کنٹرول کرنے کیلئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ،بہت سی این جی اوز فنڈنگ کرنے کو تیار ہیں صرف اس مسئلے پر سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com