روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں فیض آباد دھرنے کی رپورٹ تہلکہ خیز ہے، سپریم کورٹ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا عندیہ دے دیا- شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا

پسند کی شادی کرنے والوں کے لیے بڑا فیصلہ

ملتان (شہزاد بلوچ سے ) : پسند کی شادی کرنے والوں کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محبت کی شادی کرنے والا جوڑا اب کسی بھی ضلع میں اپنا 164 کا بیان قلمبند کروا سکتا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کی جانب سے اپنے فیصلے میں مجسٹریٹ کوحکم دیا گیا ہے کہ اگرکوئی بھی لڑکا یا لڑکی کسی بھی ضلع کا ہو، اور وہ اپنا 164 کا بیان دینا چاہے تو وہاں کا مجسٹریٹ ان کو انکار نہیں کرے گا۔
لاہورہائیکورٹ ملتان بینچ کا فیصلہ ضلع کچہری میں پیش کردیا گیا۔ فیصلے کہا گیا کہ مجسٹریٹ 164کا بیان ریکارڈ کرنےسے انکار نہیں کرسکتے۔ہائیکورٹ ملتان بینچ کےفیصلے کے بعد مجسٹریٹ نے 2 پسندکی شادی کرنے والوں کا 164کا بیان قلمبندکرلیا۔ خیال رہے کہ پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کےوالد نے لڑکے والوں پر اغوا کامقدمہ درج کروا رکھا تھا۔

لڑکی کا لڑکےکے حق میں بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے کسی نےاغوا نہیں کیا۔

وکلا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل مجسٹریٹ پسندکی شادی کرنے والوں کو ان کے ضلع بھیج دیتے تھے، وسیم راجپوت،عذرانورین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے فیصلے کے بعد مجسٹریٹ اب بیان لینے کے پابند ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے بعض علاقوں میں پسند کی شادی کرنے کو آج بھی معیوب سمجھا جاتا ہے ۔ پاکستان کے کچھ علاقہ جات میں آج بھی ایسے قبیلے موجود ہیں جہاں پسند کی شادی کرنے یا پسند کا اظہار کرنے پر نوبت قتل و غارت تک آ جاتی ہے۔ پاکستان بھر میں پسند کی شادیاں کرنے والے اکثر جوڑے غیرت کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں۔ غیرت کے نام پر زیادہ تر لڑکی کو ہی خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے، پھر چاہے وہ خمیازہ اپنے جان دے کر پیش کرنا پڑے یا تشدد سہہ کر

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com