موسیقی کا شوق رکھنے والے غزہ کے نوجوان کا کارنامہ
غزہ: موسیقی کا شوق رکھنے والے غزہ کے نوجوان نے کارنامہ انجام دیتے ہوئے ناکارہ سامان کی مدد سے انوکھا ڈرم سیٹ تیار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق کے مطابق غزہ کے اس نوجوان موسیقار کا بچپن سے خواب تھا کہ اس کے پاس اپنا ایک ڈرم سیٹ ہو، چناں چہ حسان قسیم نے آخر کار ری سائیکل شدہ اشیا کا استعمال کرتے ہوئے ڈرم سیٹ رکھنے کا اپنا خواب پورا کر لیا۔
حسام اب اپنی مرضی کی دھنیں بجاتے ہیں، ڈرم سیٹ تیاری میں انھوں نے بائیک کے کلچ اور چَین، برتن، پلاسٹک کی بالٹیاں، لکڑی کی ٹرے استعمال کی۔
حسام نے بتایا ’’میں نے ایک بائیک کلچ استعمال کی اور اسے ایک ’کریش سمبل‘ (موسیقی کا آلہ) میں بدل دیا، ڈرم (snare) بنانے کے لیے میں نے برتن اور ریڈیوگراف کا استعمال کیا، اسے اچھی طرح سے جوڑا اور یہ آواز دینے لگا ہے۔‘‘
انھوں نے مزید بتایا ٹام 1 اور ٹام 2 کے طور پر انھوں نے دو بالٹیاں استعمال کیں، اور انھیں لکڑی کے اسٹینڈ پر جمایا، جس سے اس میں اچھی آواز نکلنے لگی۔
حماس کا اسرائیل پر بڑا حملہ ، 5 ہزار راکٹ فائر کر دیئے ، عورت ہلاک ، 3 افراد زخمی
حسام کا کہنا تھا کہ ڈرم سیٹ کے ایک اہم حصے یعنی ٹریش کے متبادل کے طور پر انھوں نے اس ٹرے سے کام لیا جو چائے پیش کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا ’’میرا خواب ہے کہ خود کو بہتر بنا سکوں، بین الاقوامی اداروں میں پڑھ سکوں اور موسیقی کا مزید تجربہ حاصل کرلوں۔