آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

یوم دفاع پر بھاولپور میوزیم میں تقاریب کا اہتمام

یوتھ ویژن نیوز : یوم دفاع و شہداء پاکستان شاندار طریقہ سے منانے کے لیے بہاول پور میوزیم میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا.

پروقار تقریب کے موقع پر طلباء کے لیے میوزیم کا فری گائیڈڈ ٹور، الائنس ایجوکیشن سسٹم بہاولپور کے بچوں کے ٹبیلوز و ملی ترانے اور دفاع پاکستان سے متعلق ڈاکومنٹری دیکھانے کا اہمتام سر صادق میموریل ہال میں کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: "یوم دفاع پربہاولپورپریس کلب میں ملی نغموں کا مقابلہ”

جہاں پرنسپل الائنس ایجوکیشن سسٹم مس شکیلہ بلوچ،طلبہ و طالبات ، اساتذہ، وزیٹرز اور میوزیم سٹاف نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی نے ان تقاریب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دفاع پاکستان اپنی دھرتی سے حب الوطنی کی بہترین مثال ہے۔ 6ستمبر ہماری قومی تاریخ کا قابل فخر دن ہے۔ اس روز ہماری مسلح افواج نے جرات ، بہادری اور سرفروشی کی داستان اپنے خون سے رقم کی۔ انھوں نے کہا 6ستمبر ہماری حب الوطنی اور عزم و ہمت کا وہ درخشاں باب ہے جو رہتی دنیا تک روشن ریےگا۔ 58برس قبل وقوع پذیر ہونے والے اس معرکہ نے اقوام عالم پر یہ ثابت کیا کہ ہماری غیور و جری قوم اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت چوکس ہے۔

اس روز مادرِ وطن کے بیٹوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے پاک سرزمین کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا۔محمد زبیر ربانی نے کہا کہ پوری قوم 1965 سے اب تک تمام محاذوں پر اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور وطن عزیز کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنے والے غازیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ اس موقع پر گیلری انچارج سعدیہ نورین، نادیہ نورین اور بینش صباح نے مختلف طلبہ و طالبات کو میوزیم گیلریز کا تفصیلی وزٹ کرایا اور اس دن کی اہمیت بارے بھی بریف کیا۔ منعقدہ تقریب میں نظامت کے فرائض افیسر تعلقات عامہ نے سر انجام دئیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com