“یوم دفاع پربہاولپورپریس کلب میں ملی نغموں کا مقابلہ”
“یوم دفاع پر بہاولپور پریس کلب میں ملی نغموں کا مقابلہ”
بہاولپور پریس کلب(رجسٹرذ) بہاولپور کے زیرٍ اہتمام 6 ستمبر یوم دفاٍع پاکستان کے سلسلے مختلف سکولوں کے بچوں کے درمیان ملی نغموں کے مقابلے کا انعقاد پرءس کلب میں کیا گیا، جس کے مہمانٍ خصوصی ریڈیو پاکستان میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دینے والے بہاولپور کے سپوت نامور براذ کاسٹر ساجد حسن درانی، جبکہ مہمانٍ اعزاز ممبر پریس کلبٍ کالم نگار، چیرمین ادراک فورم بہاولپور عبدالخالق قریشی تھےـ اس تقریب کے روحٍ رواں جنرل سیکرٹری پریس کلب راحیل طاہر اور فناس سیکرٹری سہیل پاشی تھے، جنھوں نے نظامت کے فرائض بھی انجام دئےـ
تقریب کا آغاز تلاوتٍ قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت ضرار احسان نے حاصل، نعتٍ رسولٍ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت راحیل طاہر نے حاصل کی ـ
بعد ازاں طلبا اور طالبات کے درمیان ملی نغموں کے مقابلے ہوئے جس میں دی الائنس ایجوکیشن سسٹم کی طالبہ المیرہ فاطمہ نے پہلی، الصفا پبلک اسکول کے عبداللہ نے دوسری، دی الائنس ایجوکیشن سسٹم کے اسعد اللہ نے تیسری پوزءشن حاصل کی ـ
پریس کلب کے جنرل سیکرٹری راحیل طاہر اور ضرار احسان نے بھی ملی نغمے سنا کر شرکا سے بھرپور داد حاصل کی ـ تقریب کے آخر میں ساجد حسن درانی، عبدالخالق قریشی اور میڈم شکیلہ خان بلوچ نے اپنے خطاب میں آج کے دن کی اہمیت، ملک کی سرحدوں کی حفاظت، دفاع اور سلامتی کے لیے افواجٍ پاکستان کی خدمات شہادتوں اور قربانیوں پر روشنی ڈالی