محکمہ موسمیات نے بارش کے ایک اور سپیل کی پیشگوئی کردی
لاہورمیں بارش ہونے سے جل تھل ایک ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔
صبح سویرے شہرکا موسم خوشگوارہوگیا۔ لاہور اورمضافات میں تیزبارش، موسم خوشگوارہو گیا۔ گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، جیل روڈ، مسلم ٹاؤن اور کلمہ چوک کے اطراف میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی ۔بارش کے باعث گرمی اور حبس کی چھٹی ہوگئی۔
اسلام آباد شہراوراطراف کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب اورخیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سیلاب کےایک سال بھی 40 لاکھ بچے پینےکے صاف پانی سے محروم، یونیسسف کی رپورٹ جاری
بھارتے کی طرف سے دریاوں میں چھوڑے گئے سیلابی ریلوں کے پانی سے تباہی جاری ہے، دریائے ستلج میں سیلاب آنے سے سیکڑوں دیہات متاثر ہونے کے ساتھ کئی مکانات گرگئے ہیں جبکہ کے ہزاروں لوگوں نے نقل مکانی کی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کم ہونا شروع ہو رہی ہے۔ دریائے ستلج میں میلسی سائفن کے مقام کے علاوہ باقی تمام مقامات پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔