پاکستان میں سیلاب کےایک سال بھی 40 لاکھ بچے پینےکے صاف پانی سے محروم، یونیسسف کی رپورٹ جاری
یوتھ ویژن نیوز: اقوام متحدہ نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ سیلاب کے ایک سال کے بعد بھی 40لاکھ بچےصاف پانی سےمحروم ہیں۔
یونیسیف نے اپنی ایک رپورٹ جاری کی ہے رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان میں گزشتہ سال بدترین سیلاب کے باعث 8 ملین لوگ صاف پانی سے محروم ہیں جن میں نصف 4 میلن تعداد بچوں کی ہے۔ یونیسیف پاکستان کے بچوں کو نہیں بھول سکتی، پاکستان سے سیلاب کا پانی چلا گیا لیکن ابھی بھی ان کی مشکلات باقی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی ممالک کے رویے سےنالاں ممالک "برکس” میں شمولیت کے خواہاں
یونیسیف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پاکستان میں گزشتہ سال کے بدترین سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہیں لیکن ابھی بھی بہت سے لوگوں تک رسائی ممکن نہ ہوسکی ہے ،یونیسیف نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی حکومت سیلاب سے متاثرہ ہونے بچوں اور خاندانوں کے لیے سرمایہ کاری میں اضافہ کرے۔
موسمیاتی تبدیلی نے متاثرہ اضلاع میں بچوں اور خاندانوں کے لیے پہلے سے موجود عدم مساوات مزید گہری کردی ہیں۔