6 بہنوں کی ایک ہی گھر میں 6 بھائیوں سے پسند کی اجتماعی شادی
لاہور (ویب ڈسک ) 6 بہنوں کی ایک ہی گھر میں 6 بھائیوں سے پسند کی اجتماعی شادی۔ 6 بہنوں نے اپنے چچا کے 6 بیٹوں کو جیون ساتھی جن لیا، اجتماعی شادی میں دلہے اور دلہنیں خوشی سے نہال
ملتان میں 6 بہنوں نے ایک ہی گھر میں 6 بھائیوں سے پسند کی شادی رچا لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان میں 6 بہنوں کی ایک ہی گھر میں 6 بھائیوں سے پسند کی شادی ہو رہی ہے جبکہ اس اجتماعی شادی میں دلہے اور دلہنیں خوشی سے نہال ہیں۔
اجتماعی شادی کی تقریب میں ایک دلہن نے بتایا کہ ہم 6 بہنیں ہیں ہماری شادیاں بھی ایک ساتھ ہو رہی ہیں جس پر ہم بےحد خوش ہیں۔ دوسری جانب ایک دلہے میاں کا کہنا تھا کہ ہم بھائی بھی خوش ہیں کہ ہم سبھی آپس میں جڑ رہے ہیں۔ ایک ہی گھر میں چھ دلہے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ ہماری پسند کی شادی ہے اللہ اسی طرح ہمیں حسن سلوک سے رہنے کی توفیق دے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہنوں کے سسر کا نام ظہور بخش جو رشتے میں ان کا چچا بھی لگتا ہے۔ رشتہ داروں نے نو بیاہتا جوڑوں کو اپنی دعاؤ سے نوازا، اور زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا