روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ کپاس لگائیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،حافظ محمد شفیق حکومت پاکستان کا آئندہ بجٹ 2025،26 میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان یوم مزدورکے موقع پرصدرِ پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان نے مزدوروں کے لیے محفوظ، صحت مند ماحول کو یقینی بنانے کا عہد کر لیا جنرل عاصم منیر سے برطانوی آرمی چیف کی سال 2024 کی جی ایچ کیو میں اہم ملاقات پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل

معیشت کی بحالی سے قوم کو ثمرات ملیں گے

مصنف،اطہر زیب

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ہر طبقے کے تعاون سے پاکستان کے خواب کو آگے بڑھانا ہے۔ اپنے بیان میں انکا کہنا تھاکہ معاشی چینلجز کے باوجود معیشت کیلئے عزم غیر متزلزل ہے۔ ہر طبقے کے تعاون سے پاکستان کے خواب کو آگے بڑھانا ہے، تاجر، وکلا، کسان، انجینئرز، فنکار اور ڈاکٹرزخواب پاکستان کی تعمیر میں مدد کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے روشن مستقبل کے لیے سفر جاری رہے گا۔یاد رہےکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بعد پاکستان کی معیشت پر چھائے گہرے سیاہ بادل چھٹ گئے۔ معیشت کی بحالی سے قوم کو ثمرات ملیں گے ,اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی دیکھنے میں آئی، ڈالر کی قیمت بھی خاصی نیچے آئی ہے۔ بلاشبہ ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا ہےپاکستان ڈیفالٹ کے قریب تھا اور اگلے تین سے 6 ماہ میں ڈیفالٹ ہوسکتے تھے۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اضافے کے ساتھ کاروبار کے آغاز اس بات کی نشاندہی ہے کہ حکومت کی درست پالیسیوں کے نتیجے میں معاشی بحالی کے آثار نمایاں ہونا شروع ہوگئے ہیں اور اب ملک دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام میں اقلیتوں کا تحفظ


پاکستان کے پاس 4 ارب ڈالرز سے زائد زرمبادلہ موجود ہے، اگلے 6ماہ میں یہ تعداد دگنا ہو سکتی ہے، یوں زرمبادلہ کے ذخائر پر جو دباؤ تھا وہ ختم ہوجائے گا اور مہنگائی کا کچھ بوجھ کم ہوجائے گا، روپے کو استحکام ملے گا، شرح سود اور ٹیکسز میں کمی آئے گی۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ حکومت کے لیے بہت بہتر ہے، آئی ایم ایف کی شرائط نہیں ہوتیں ان کے اصول ہوتے ہیں جو طے کرنے پڑتے ہیں لیکن قرض لے کر اگر آئی ایم ایف کے اصول پر عمل نہیں کرتے تو مشکلات ختم نہیں ہوتیں۔ پاکستان کو ٹیکس اصلاحات لانے کی بھی ضرورت ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کے میکرو اکنامک کو سپورٹ کرے گا، پاکستان کو آمدنی بڑھانے کے لیے اقدامات اور اصلاحات کرنا ہوں گی۔ کاروباری برادری نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ نو ماہ کے 3ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی معاہدے پر دستخط کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ معاہدہ بے یقینی کو ختم اور مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرے گا جس کی معیشت کو بحال کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پروگرام سے پیداواری لاگت بڑھ سکتی ہے جس سے پوری تاجر برادری خوفزدہ ہے اور حکومت کو اس تشویش کو دور کرنے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 2019 میں 6.5 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کا معاہدہ طے پایا تھا لیکن قرض کی قسط کا اجرا گزشتہ سال نومبر سے تاخیر کا شکار تھا۔ عالمی مالیاتی ادارے کی طرف سے پاکستان کو قرض کی آیندہ قسط کے حصول سے قبل معاشی اصلاحات کا کہا گیا تھا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے حالیہ ہفتوں میں بتایا گیا کہ وہ تمام اقدامات کر دیے گئے ہیں جن کا آئی ایم ایف کی طرف سے کہا گیا ہے۔ اب پاکستان کے لیے دوست ممالک کی جانب سے مدد کی راہ کھل گئی ہے، جب کہ ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے پالیسی اور پروجیکٹس لونز کے اجراء میں تیزی آئے گی اور سکوک بانڈ اور یورو بانڈز کا اجراء بھی کم شرح سود پر ممکن ہو جائے گا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات سے بجٹ 2023-24 کو منظور کرتے ہوئے 215ارب روپے کے مزید ٹیکس لگائے گئے، بجٹ کے ا علان کے وقت223 ارب روپے کے ٹیکس لگے تھے، جب کہ 170ارب روپے کے منی بجٹ کے اقدامات کو جاری رکھا گیا ہے۔ پٹرولیم لیوی کو بڑھایا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن کا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا دورہ وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کی تقریب میں شرکت


درآمدات سے تمام پابندیاں بھی اٹھانا پڑی ہیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ اس نئے معاہدے سے پہلے شرح سود کو ریکارڈ22 فیصد پر لے جانا پڑی ہے، جب کہ ملک کے اند افراط زر 38فی صد کی سطح کو چھو رہا ہے۔معاہدہ ہونے سے پاکستان کے بیرونی ملک جاری کیے گئے یورو بانڈز کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہ اکتوبر 2022سے پاکستانی بانڈز کی قیمت میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان نئے معاہدے کے باعث اسٹاک مارکیٹ کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہو سکتی ہیں۔ ماہرین نے یہ بھی امکان ظاہر کیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بعد ملک میں ڈالر کی قیمت میں کمی متوقع ہے۔
نئے انتظام سے پاکستان کی معیشت کو بیرونی خطرات سے محفوظ رکھنے، میکرو اکنامک استحکام برقرار رکھنے اور دوطرفہ اور کثیر الاقومی پارٹنرز سے فنانسنگ حاصل کرنے کے لیے فریم ورک دستیاب ہو جائے گا۔اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ سے ملکی سطح پر ریونیو میں اضافہ اور عوام کی بہتری کے لیے اخراجات کو محتاط انداز سے خرچ کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے ترقیاتی اور سماجی ترقی کے لیے گنجائش پیدا ہوگی۔اسٹیٹ بینک کو افراط زر میں کمی کے لیے کوشاں رہنا چاہیے، پاکستان کے حکام کی کوشش ہے کہ وہ نئی فائنانسنگ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ قرضوں کے رول اوور کے لیے کام کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ انرجی سیکٹر کو بھی بہتر بنایا جائے، سرکاری تحویل کے کاروباری اداروں میں گورننس کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔
اقتصادی بحالی کے منصوبے سے ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی اور چالیس لاکھ افراد کے لیے روز گار کے مواقع پیدا ہوں گے تاہم انھوں نے کہا کہ یہ ایک مشکل سفر ہو گا۔ پاکستان کو بڑے پیمانے پر درپیش معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اسلامی ترقیاتی فنڈ، دیگر دوست ممالک اور شراکت داروں نے بھی خصوصی تعاون کیا ہے۔آئی ایم ایف کے اصول میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ہر آدمی ٹیکس دے گا۔ اس معاہدے سے ڈیفالٹ کا خطرہ تو ٹل گیا لیکن آئی ایم ایف پروگرام آسان نہیں ہوگا، عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط پر حکومت نے عوام پر مزید اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کر لی ہیں۔

یہ بھی پرھیں: جعلی حاضری


پروگرام کی شرائط کے تحت پاکستان پہلے ہی بجلی و گیس نرخ بڑھا چکا ہے جب کہ اضافی ٹیکس اکٹھا کرنے کے لیے تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس اور پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی مد میں زیادہ ٹیکس وصول کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ شرح سود میں مزید اضافہ بھی ہو گا اور اس کا مجموعی اثر عوام پر مزید مہنگائی کی بوجھ میں پڑے گا جو اس وقت مہنگائی کی بلند شرح میں پس رہے ہیں۔پاکستان میں مئی کے مہینے کے اختتام پر 38 فیصد کی بلند شرح مہنگائی تھی جو پاکستان کی تاریخ میں کسی ایک مہینے میں مہنگائی کی بلند شرح ہے۔ اس وقت پٹرول اور ڈیزل پر لیوی 50 روپے ہے اور حکومت کو 60 روپے فی لیٹر تک لگانے کا اختیار ہے۔پی ڈی ایم کی موجودہ حکومت پہلے ہی بجلی اور گیس صارفین پر 1300 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈال چکی ہے۔ اتحادی حکومت نے بجلی صارفین پر ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالا جب کہ گیس صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔ اس کے علاوہ صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ بجلی کا اضافی سر چارج بھی عائد کیا گیا تھا جب کہ صارفین نے سہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کا بوجھ الگ برداشت کیا۔ اب تک گیس کے نرخوں میں 112 فیصد تک اضافہ کر چکی ,تین ارب ڈالرز یکمشت نہیں آئیں گے البتہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد اسلامی ترقیاتی بینک اور ورلڈ بینک سے بھی پیسے مل جائیں گے۔ آنیوالے دنوں میں مہنگائی کی شرح میں کمی آنا شروع ہوگی، ہمیں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کی کوشش رکھنی چاہیے اور امپورٹ کھولنا ہوگا۔
پاکستانی معیشت کی بحالی بلاشبہ آئی ایم ایف پروگرام سے ممکن ہوئی، لیکن حکومت کو غریب اور متوسط طبقات پر تمام ٹیکسوں کا بوجھ منتقل کرنے کے بجائے طبقہ امراء کی مراعات میں کمی کرنی چاہیے، تاکہ معیشت کی بحالی کے حقیقی ثمرات قوم کو مل سکیں

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com