لودھراں: ضلعی انتظامیہ کی پاکستان کا 76 واں یوم آزادی قومی جوش وخروش اورملی جذبے کے تحت منایا گیا

WhatsApp Image 2023 08 14 at 11.03.46 AM e1692082846260

لودھراں (مظہر اسحاق چشتی سے ) ضلعی انتظامیہ لودھراں کی جانب سے پاکستان کا 76 واں یوم آزادی قومی جوش وخروش اور ملی جذبے کے تحت منایا گیا۔ جشنِ یومِ آزادی کے حوالے سے ضلع کی مرکزی تقریب چلڈرن پارک لودھراں کے سبزہ زار میں منعقد کی گئی۔ جشنِ آزادی کی تقریب کا باقاعدہ آغاز سائرن بجا کر کیا گیا۔

یہ بھی ہڑھیں: مانسرہ :سرکاری اسکول کی خاتون پرنسپل ویڈیو بنواتے ہوئے دریا کےلہروں کی نذر ہوگئی

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیدہ آمنہ مودودی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر نزیر کچھی، اسسٹنٹ کمشنر لودھراں اشرف صالح ، سی او میونسپل کمیٹی ارم شہزادی، سی او ضلع کونسل۔ راؤ محمد علی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نیک محمد شیخ، سیاسی و سماجی شخصیات رانا ارسلان خان ، مہر اسد سیال ، شیخ سیف الدین سیفی و دیگر شریک ہوئے۔

یومِ آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر لودھراں عبدالرؤف مہر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسام بن اقبال کے ہمراہ چلڈرن پارک کے سبزہ زار میں رسم پرچم کشائی ادا کی ۔ اس موقع پر پنجاب پولیس کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی اور پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی پربھاولپورمیوزیم میں پرچم کشائی کی تقریب

دریں اثنا تقریب میں ایک منٹ کے لیے خاموشی بھی اختیار کی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر نے جشنِ آزادی کے پر مسرت موقع پر پودا بھی لگایا ۔ اس موقع پر تقریب میں طلباء و طالبات نے تقاریر ،ملی نغمے اور ٹیبلوز بھی پیش کیئے۔ تقریب میں ضمیر ٹائیگر تائیکوانڈو کلب کی جانب سے کراٹے کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes