جشن آزادی پاکستان کی آمد کے پیش نظربہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کیک کاٹنے کی تقریب کا بھی انعقاد
یوتھ ویژن نیوز: ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور جپہ کی زیر صدارت بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں بورڈ ممبر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ زمان وٹو،چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد نعیم اختر، سیکریٹری محمد اعظم خان کانجو،چیف فنانشل آفیسر محمد عمران اشرف،منیجر آپریشنز محمد امتیاز اللہ اور منیجر پروکیورمنٹ عرفان احمد تاج بھی اجلاس میں شریک تھے۔
اجلاس میں مختلف ایجنڈے کے مختلف نکات زیر بحث لائے گئے۔اجلاس کے اختتام پر جشن آزادی پاکستان کی آمد کے پیش نظر کیک کاٹنے کی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور جپہ نے سی ای او کمپنی محمد نعیم اختر،کمپنی افسران اور کمپنی سینیٹری ورکرز کے ہمراہ کیک کاٹا۔اس دوران مملکت خداداد پاکستان کی ترقی و خوشحالی،امن و استحکام کے لیے دعا کی گئی۔
Load/Hide Comments