صدرمملکت نےانوارالحق کاکڑ کا بطور نگران وزیراعظم پاکستان تقرر کردیا
یوتھ ویژن نیوز : انوارالحق کاکڑ کی بطور عبوری وزیر اعظم تقرر اور صدر نے دستخط کر دیئے۔
صدر مملکت نے انوارالحق کاکڑ کی بطور نگراں وزیراعظم تقرری کی سمری پر دستخط کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق انوارالحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تقرری کی سمری پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز ایکٹ 2023 کالعدم قرار دے دیا
ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق انور حق کاکڑ کو آئین کے آرٹیکل 224 اے کے مطابق نگراں وزیراعظم نامزد کیا گیا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن انوارالحق کاکڑ، جو 2018 میں سینیٹ کے لیے منتخب ہوئے تھے اور جو اس وقت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی کے سربراہ ہیں، کو قوم کا آٹھواں نگراں وزیراعظم نامزد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف غیرملکی فنڈنگ ضبطگی کیس میں الیکشن کمیشن کا تحریری حکم نامہ جاری
انوارالحق کاکڑ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، خارجہ امور، سائنس و ٹیکنالوجی اور ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے رکن ہیں۔ ہیں