روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

بھارت کی8 ریاستوں میں ہندومسلم فسادات،انٹرنیٹ موبائل سروس بند

ہندو مذہبی تہوار ’رام نومی‘ کے دوران کم از کم آٹھ ریاستوں میں پرتشدد جھڑپوں کے بعد اتوار کو مشرقی انڈیا کے کچھ حصوں میں فرقہ وارانہ فسادات کو روکنے کے لیے سینکڑوں پولیس اہلکار تعینات اور موبائل اور انٹرنیٹ سروس منقطع کر دی گئی ہیں۔

پولیس نے کہا ہے کہ ریاست بہار کے ہندو اکثریتی قصبے میں مسلمانوں کے ساتھ تصادم کے بعد ہفتے کو نالندہ ضلع میں ایک شخص کو گولی مار دی گئی۔ اس سے قبل ہندو ہجوم نے رام نومی کی تقریبات کے دوران مسلمانوں پر حملے کیے اور ان کے گھروں اور دکانوں کو آگ لگائی۔

بھارت میں نریندر مودی کی ہندو قوم پرست حکومت کے دوران ہندو تہواروں میں اب سینکڑوں لوگ  تلواروں، بندوقوں اور بھالوں کے ساتھ اشتعال انگیز نعروں اور ساؤنڈ سسٹم پر مذہبی موسیقی بجاتے ہوئے مسلم محلوں میں مارچ کرتے ہیں۔

بہار پولیس کے سربراہ شبلی نعمانی نے کہا کہ جمعرات کو شروع ہونے والے تشدد کی لہر میں تقریباً 100 افراد کو اس وقت حراست میں لیا گیا ہے جب ہزاروں ہندو سڑکوں پر نکل آئے اور مسلم اکثریتی علاقوں میں اشتعال انگیز طور پر مارچ کرنے لگے۔

انہوں نے اے ایف پی کو بتایا صورت حال کنٹرول میں ہے۔ ہم علاقے میں گشت کر رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ کسی بھی اجتماع کی اجازت نہ ہو۔‘انہوں نے مزید کہا کہ بدامنی کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ 

بہار کے دو دیگر شہروں میں بھی اسی طرح کی فرقہ وارانہ جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں جہاں حکام نے کچھ علاقوں میں موبائل اور  انٹرنیٹ سروسز بند کر دیں اور عوامی نقل و حرکت کو محدود کر دیا۔

روہتاس شہر میں تشدد کے بعد پولیس نے درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس ضلع میں ایک گھر کے اندر دھماکے میں چھ افراد زخمی ہوئے جہاں دو افراد مبینہ طور پر بم بنا رہے تھے۔

بہار پولیس نے ٹویٹ میں کہا کہ ’پہلی نظر میں ایسا نہیں لگتا کہ دھماکے کا تعلق بدامنی سے تھا۔ گھر میں تیار کردہ دھماکہ خیز مواد بعض اوقات علاقے میں کان کنی میں استعمال ہوتا ہے۔‘

جمعرات کو ہندو تہوار کے بعد حالیہ دنوں میں فرقہ وارانہ تشدد نے سات دیگر ریاستوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا جہاں کم از کم 13 قصبوں اور شہروں میں درجنوں افراد زخمی ہوئے اور سینکڑوں کو گرفتار کیا گیا۔

متاثرہ ریاستوں میں اتر پردیش، مدھیہ پردیش، کرناٹک اور مغربی بنگال کا ہاوڑہ علاقہ شامل ہیں، جہاں جمعرات کو ہندو ہجوم نے توڑ پھوڑ کی اور مسلمانوں کی گاڑیوں اور دکانوں کو نذر آتش کیا

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی پر اس تشدد کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا۔بی جے پی نے جواب میں ممتا پر ہندوؤں کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا۔

جمعرات کو انڈین وزیراعظم مودی کی آبائی ریاست گجرات میں اسی طرح کے تشدد کی اطلاعات ملی تھیں جب کہ مہاراشٹر کے مغربی علاقے اورنگ آباد کے ساتھ وڈودرا میں بھی جھڑپیں ہوئیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com