اپریل کن دو ستاروں کیلئے بدقسمت ثابت ہوگا؟
یوتھ ویژن نیوز: مجموعی طور پر بات کریں تو اپریل کا مہینہ اجرام فلکیات کے ماہرین کے مطابق زیادہ تر ستاروں کے لیے سال کے بہترین مہینوں میں سے ایک ہے ۔
رپورٹ کے مطابق دو ستارے ایسے ہیں جن کے لیے رواں ماہ کسی چیلنج سے کم ثابت نہیں ہوگا۔ماہرین نے دو ستاروں کو تنبیہہ کی ہے کہ ان کے لیے اس مہینے میں متعدد ایسی چیزیں ہوسکتی ہیں جو ان کے حق میں بہتر ثابت نہیں ہوں گی۔
برج ثور: (Taurus) April 21 – May 20
ان افراد کے لیے اپریل خوش قسمت لیکن انتہائی بدقسمت مہینہ ثابت ہوسکتا ہے۔ ان کے کئی اٹکے ہوئے کام مکمل ہوسکتے ہیں جو انہیں خوشی دیں گے لیکن آثار یہ بھی ہیں کہ یہ ماہ ان کے لیے بہت بدقسمت رہے گا۔یہ لوگ محسوس کریں گے کہ اس سال ان کی پیشہ ورانہ زندگی دوبارہ پٹری پر آ رہی ہے لیکن یہ جھٹکوں کے بغیر نہیں ہو گا۔
برج سنبلہ: (Virgo)August 23 – September 22
علم نجوم کے ماہرین کے مطابق، برج سنبلہ کے افراد کے لیے 2023 یعنی رواں برس تین انتہائی بدقسمت مہینے ثابت ہوسکتے ہیں، جن میں فروری، اپریل اور اکتوبر شامل ہیں۔ان افراد کو اپریل میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگیوں کے درمیان توازن قائم کرنے کی ضرورت ہے۔
سنبلہ کے اپنے قریبی لوگوں سے تعلقات اچھے نظر نہیں آتے ہیں کیونکہ ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے کچھ عرصے کے لیے اپنے پیاروں کی دیکھ بھال کرنا نظرانداز کر دیا ہے یا بھول گئے ہیں۔ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے، ان افراد کو اپنے اندر فوری تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے۔