روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

مودی کےعلاوہ کسی کے پاس’’انٹائر پولٹیکل سائنس‘‘ میں ایم اے کی ڈگری نہیں،کیا یہ مذاق نہیں؟ اشوک سوائیں

یوتھ ویژن نیوز: انڈیا میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ڈگری پربحث میں ایک نیا موڑ ۔۔دلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی جانب سے یہی سوال عدالت کے سامنے اٹھانا مہنگا پڑ گیا۔ریاست گجرات کی ہائی کورٹ نے دلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو نریندر مودی کی ڈگری کی تفصیلات مانگنے پر 25,000 روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے ان کے ارادے پر شک کا اظہار بھی کیا۔

 رپورٹ کے مطابق عدالت کا کہنا تھا کہ کیجریوال کو ایک ایسے معاملے کو متنازع بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی جبکہ وزیر اعظم کی ڈگریاں پہلے ہی عام کی جا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی ماضی میں بھی نریندر مودی کی تعلیمی قابلیت پر سوال اٹھا چکی ہے اور دو ہزار سولہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال نے باقاعدہ طور پر سینٹرل انفارمیشن کمیشن سے درخواست کی کہ معلومات تک رسائی کے حق کے قانون کے تحت وزیر اعظم کی ڈگری کی معلومات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

تاہم بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی بی اے اور ایم اے کی ڈگریاں جاری کرتے ہوئے اروند کیجریوال سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ نریندر مودی سے ان کی ڈگریوں کو جعلی قرار دینے کے لیے معافی مانگیں۔اس کے باوجود کیجریوال کی جانب سے درخواست کے جواب میں انڈیا کے سینٹرل انفارمیشن کیمشن (سی آئی سی) نے وزیر اعظم کے دفتر کے ساتھ دلی اور گجرات یونیورسٹیوں کو مودی کی ڈگریاں فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

اپنے حکم نامے میں گجراٹ کی عدالت نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کو کسی بھی بڑے عوامی مفاد کی عدم موجودگی میں اپنی تعلیمی ڈگریاں دکھانے کے معاملے میں آر ٹی آئی ایکٹ کی دفعہ 8 (1) (ای) اور (جے) کی شقوں کے تحت انکشاف سے استثنیٰ حاصل ہے۔

انڈیا کے وزیر اعظم کی یہ ڈگریاں پوسٹ کی ہیں جس کے متعلق ایک اور سوال سامنے آیا ہے کہ آیا کوئی ’انٹائر پولیٹیکل سائنس‘ میں ایم اے کر سکتا ہے کیا اور یہ کہاں ہوتا ہے۔

جب یہ معاملہ طول پکڑ رہا تھا تو پروفیسر اشوک سوائیں نے ٹویٹ کیا کہ ’مودی کے علاوہ دنیا میں کسی کے بھی پاس انٹائر پولیٹیکل سائنس میں ڈگری نہیں ہے۔ اور یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔‘

زاہد گہلوت نامی ایک صارف نے ایک سکرین شاٹ پوسٹ کیا جس میں لکھا ہے کہ مودی جی نے کنڑ زبان کی میگزین ترنگ کو سنہ 1992 میں انٹرویو دیا جس میں انھوں نے خود کو میکینیکل انجینیئر بتایا ہے اور ان سے پوچھا کہ ’نریندر مودی جی برائے مہربانی وضاحت کریں کہ آپ نے ’انٹائر پولیٹیکل سائنس‘ میں ڈگری لی ہے یا ’میکینیکل انجینیئر‘ کی ڈگری لی ہے۔‘https://twitter.com/ZGahlot/status/1641806701237252100?

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com