وفاقی حکومت کا خاتمہ کب ہوگا،رانا ثناء اللّہ نےتاریخ بتا دی

یوتھ ویژن نیوز : وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ  12 یا 16 اگست کے بعد ہماری حکومت نہیں ہوگی، الیکشن کرانا عبوری حکومت کا کام ہے۔ ملک بھر میں جنرل الیکشن 8 اکتوبر کو ہوں گے۔ انتخابات کے معاملے پر سپریم کورٹ سے فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم ہونا چاہیے، لوگوں کو معاملات کے حل کیلئے مشاورت کرنی چاہئے، ملک اس وقت افراتفری اور انارکی کی لپیٹ میں ہے، یہ عمران خان کی 10 سال کی محنت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سورج سے33 ارب گنا بڑا بلیک ہول دریافت

وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے اسمبلی اس لئے توڑی تاکہ وقت سے پہلے الیکشن ہوں، وہ چاہتے ہیں 2 اسمبلیوں کا الیکشن الگ اور 2 کا الگ ہو، یہ اقدام ملک کیلئے بہتر نہیں، اس سے ملک میں انارکی آئے گی، ملک بھر میں جنرل الیکشن 8 اکتوبر کو ہوں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو انتشار کی طرف لے جانے کی بھرپور کوشش کی ہے، معاملات کو حل کرنے کیلئے گریٹر ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، ایک بیان سے یہ معاملہ حل نہیں ہوگا، ڈائیلاگ ہی بہتر راستہ ہے

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی آؤٹ آف کنٹرول نہیں ہوئی اور نہ ہی ہوگی، دہشت گردی موجود ہے، اس کے تدارک کیلئے افواج اور وزارت اپنا کام کر رہی ہے، دہشت گردی کو ملک سے ختم کردینگے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا چاراپریل کوعام تعطیل کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ایک فریق 10 سال سے اپنے مخالفین کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، وہ شخص حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں مخالفین سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں، اگر الیکشن کی تاریخ دے دی جائے اور ہم الیکشن میں چلے جائیں، تو بیٹھ کر کیا بات کرنی ہے؟، بات پہلے ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com