روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام

وزیراعلی کا سرکاری خواتین ملازمین کوسات دن کی اضافی چھٹی دینے کا اعلان

یوتھ ویژن نیوز : بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ نے سرکاری خواتین ملازمین کیلئے سات اضافی چھٹیوں کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ آج خواتین ہر میدان میں کندھے سے کندھا ملا کر کام کر رہی ہیں۔خواتین پر بچے کی ولادت اور پرورش کے ساتھ گھر کی ذمہ داری بھی ہوتی ہے۔ لہذا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم تمام خواتین ملازمین کو سات دن کی اضافی چھٹی (سی ایل) فراہم کرینگے۔

 وزیر اعلی شیوراج سنگھ کے اقدام کو سرکار اور بی جے پی کے لیڈر جہاں خواتین کی فلاح سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں وہیں اپوزیشن نے اسے سیاسی اسٹنٹ سے تعبیر کرتے ہوئے حکومت سے صوبہ میں خواتین کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے

وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے مزید کہا کہ ماؤں،بہنوں اور بیٹیوں کی ترقی میری زندگی کا مقصد ہے اور میرا ماننا ہے کہ ریاست اور ملک کی ترقی خواتین کو با اختیار بنانے میں مضمر ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلی نے ریاست کے ٹیکنکل تعلیمی اداروں میں  زیر تعلیم لڑکیوں کو روزگار فراہم کرنے کے مقصد سے خصوصی تربیت دینے اور روز گار میلوں کے انعقاد کرنے ،نیز طالبات کو ڈیجیٹل  اور مالیاتی خواندگی ،انگلش ،کمیونکیشن، اور ورک ریڈئنس میں ساتھ سے اسی گھنٹے کی تربیت دینے کا بھی اعلان کیا۔وزیر اعلی نے لڑکیوں کو ہنرمندی کی تربیت دینے ،ہینڈ لوم،کڑھائی ،بنائی اور روایتی لوک فنون کی بھی تربیت دینے کا اعلان کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com