روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی

ترکیہ اور شام کی سرحد پر ایک مرتبہ پھر زلزلہ،شدت 6.3 ریکارڈ

انقرہ: ترکیے اور شام کے سرحدی علاقے میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

بھارت کے مؤقر نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز ای ایم ایس سی (EMSC) نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ پیر کو ترکی اور شام کے سرحدی علاقے میں دو کلومیٹر (1.2 میل) کی گہرائی میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل ترکیے اور شام میں زلزلے کے شدید جھٹکے آئے تھے جس سے ہزاروں افراد کی اموات ہو چکی ہے اور بہت بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہیں جب کہ سینکڑوں عمارات ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے دو عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے وسطی انطاکیہ میں ایک زوردار زلزلے اور عمارتوں کو مزید نقصان پہنچنے کی اطلاع دی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تازہ ترین زلزلے کے بعد ترکیے کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر متحرک ہو گئی ہیں اور لوگوں کو چیک بھی کر رہی ہیں کہ کوئی نقصان تو نہیں ہوا ہے۔ رہائشی خاتون مونا العمر کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ جب زلزلہ آیا تو وہ وسطی انطاکیہ کے ایک پارک میں نصب خیمے میں تھیں تو مجھے ایسا لگا کہ میرے پیروں کے نیچے سے زمین کھسک رہی ہے۔ انہوں نے تقریباً چیخ کر روتے ہوئے اپنے سات سالہ بیٹے کو بازوؤں میں بھینچا اور پھردریافت کیا کہ کیا مزید آفٹر شاکس تو اب نہیں آئیں گے؟

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com