نگران وزیرخوشدل خان کو خیبر پختونخوا کابینہ سے ہٹانے کا فیصلہ
یوتھ ویژن نیوز (قاری عاشق حسین سے )نگراں وزیر خیبر پختونخوا خوشدل خان ملک کو کابینہ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نگراں صوبائی وزیر خوشدل خان ملک کی سرکاری ملازمت کے معاملے پر محکمہ قانون نے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ وزیراعلیٰ کو بھجوادی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی عام انتخابات:گورنرپنجاب کی تاریخ دینے سے معذرت
خوشدل خان ملک سرکاری ملازم ہیں، اس لیے نگراں کابینہ کا حصہ نہیں ہوسکتے۔ وزیراعلیٰ اعظم خان نے محکمہ قانون کو معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی۔
نگراں صوبائی وزیر خوشدل خان ملک کاکہنا تھا کہ عہدے سے ڈی نوٹیفائی ہونے کا علم نہیں۔اسلام آباد میں چند میٹنگز کے لیے آیا ہوا ہوں، وزیراعلیٰ جو فیصلہ کریں گے قبول کروں گا۔
Load/Hide Comments