روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

صوبائی عام انتخابات:گورنرپنجاب کی تاریخ دینے سے معذرت

یوتھ ویژن نیوز (مبشر بلوچ سے )گورنر پنجاب کی طرف سے الیکشن کی تاریخ دینے پر معذرت کے بعد الیکشن کمیشن نے اہم  اجلاس طلب کرلیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے معاملے پر مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے  ۔ چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر مشاورتی  اجلاس طلب کیا گیا ہے جو کل مورخہ 15 فروری  دوپہر 12 بجے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں ہوگا۔ اجلاس میں پنجاب اور کے پی کے الیکشن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق تشویشناک خبر

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل  گورنر ہاؤس  میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں وفد کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب شریک ہوئے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اہم  اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی تشریح کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے دوبارہ رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے ہونے والے مشاورتی اجلاس میں صوبے میں الیکشن کی تاریخ کا تعین نہ ہو سکا۔ گورنر پنجاب لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے اور سنگل بنچ کے فیصلے کے قانونی دائرہ کار کو چیلنج کریں گے۔

گورنر لاہور ہائی کورٹ سے فیصلے کی تشریح کی درخواست کرتے ہوئے پوچھیں گے کہ الیکشن تاریخ سے متعلق فیصلہ کیسے گورنر پنجاب پر لاگو ہوتا ہے۔

پاکستان کے دو بڑے صوبوں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہوچکی ہیں مگر تاحال نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں ہو پایا۔پاکستان کے آئین کے مطابق صوبائی اسمبلی اگر اپنی آئینی مدت مکمل ہونے سے پہلے تحلیل کر دی جائے تو 90 روز کے اندر وہاں نئے انتخابات ہونا لازم ہیں اس طرح  اپریل کے مہینے میں دونوں صوبوں میں انتخابات کروانا ہیں لیکن تاحال کوئی شیڈول جاری نہیں ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل8:لاہورمیں لائٹس کا 80 کروڑکا بل پنجاب حکومت کا دینے سےانکار

اسی دوران وفاقی حکومت کے اداروں اور اہم شخصیات کے حالیہ بیان اس طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ وفاقی حکومت بظاہر صوبائی اسمبلیوں میں اس وقت انتخابات کا انعقاد نہیں چاہتی۔ حال ہی میں قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے اس جانب اشارہ کیا کہ ’سکیورٹی کی ناقص صورتحال یا اقتصادی مشکلات کی صورت میں پاکستان کا آئین صوبوں میں اس وقت قائم نگراں حکومتوں کی مدت میں اضافے کی گنجائش دیتا ہے۔

 اس کی مثالیں انھوں نے یہ بتائیں کہ پاکستان میں سنہ 1988 میں آنے والے سیلابوں کی وجہ سے انتخابات ملتوی ہوئے جبکہ سنہ 2007 کے آخر میں سابق وزیرِاعظم بینظیر بھٹو کے قتل کے بعد بھی سنہ 2008 کے عام انتخابات میں بھی تاخیر ہوئی

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com