گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے استعفیٰ دے دیا
کوئٹہ:( واصب ابراہیم غوری سے ) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ سندھ اور خیبرپختونخوا کے گورنروں کے بعد مستعفی ہونے والے تیسرے گورنر ہیں۔
گورنر ہاؤس کے ترجمان کے حوالے ںے بتایا ہے کہ گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا ہے۔
سید ظہور احمد آغا کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔ انہیں گزشتہ سال جولائی میں گورنر بلوچستان مقرر کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کے حکومت ختم ہونے کے بعد تین صوبوں کے گورنر اپنے مناصب سے مستعفی ہو چکے ہیں
Load/Hide Comments