روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ 9 مئی کی برسی آرمی چیف نے تحمل کو کمزوری سمجھنے کے خلاف انتباہ کیا مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید

اسلامیہ یونیورسٹی بھاولپور میں تدریسی معیار کو بین الاقوامی سطح پرلانے کےاقدامات کا آغاز

تحریر و ترجمہ: محمد اسد نعیم (شعبہ تعلقات عامہ)
زیر نگرانی ڈاکٹر مقشوف احمد ڈائریکٹر اکیڈمکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی قیادت میں محض ساڑھے تین برس میں ایک علاقائی یونیورسٹی سےعالمی یونیورسٹی بن گئ ہے۔ چند برس پہلے جامعہ اسلامیہ جامعات کی عالمی درجہ بندی میں کہیں کھڑی نظر نہیں آتی تھی جو آج صف اول کی پہلی 800 جامعات میں شامل ہو گئ ہے۔ 5000 سے زائد اساتذہ اور ملازمین و 65,000 طلباء وطالبات کے ساتھ یہ یونیورسٹی ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی بھی بن چکی ہے جہاں دنیا کے رائج علوم میں سے نوے فیصد علوم پڑھائے جا رہے ہیں۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب تدریسی و تحقیقی معیارمیں اضافے کے لئے بھی ذاتی طور پر متحرک رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملکی جامعات کی تاریخ میں اساتذہ کیلئے اپنی نوعیت کی پہلی پیڈاگوجیکل ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا جس میں 3000 سے زائد اساتذہ مستفید ہو چکے ہیں۔ اس ٹریننگ کی بدولت اساتذہ کو دنیا میں جدید تدریسی رجحانات سے آگاہ کیا گیا۔ دوسری جانب تحقیقی میدان میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور فورتھ جنریشن یونیورسٹی بن چکی ہے یعنی ایسی یونیورسٹی جو تدریس، تحقیق اور اپنی مصنوعات اور خدمات کے ساتھ ساتھ انکی مارکیٹنگ بھی کامیابی سے کر رہی ہے۔ یونیورسٹی کی تیار کردہ کپاس کی اقسام ایک مثال ہیں جو اسوقت پنجاب کے چالیس فیصد رقبے پر کاشت ہو رہی ہیں اور کسانوں میں مقامی موسمی حالات میں زیادہ پیداوار کی حامل ہیں۔
وائس چانسلر کے ویژن کے مطابق اکیڈمک ڈائریکٹوریٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے بہار سمسٹر کے آغاز پر مشاورتی اور منصوبہ بندی ہفتے


(ایڈوائنگ اور پلاننگ ویک) کا اہتمام کیا۔
اس ہفتے کا مقصد اساتذہ کرام کو تدریسی ذمہ داریوں اور رہنمائی نکات سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس مقصد کے لیے وائس چانسلر کے دفتر سے اس موضوع پر خصوصی دستاویز (IUB/VC/83 بتاریخ 13 جنوری2023 ) رئیس جامعہ کے دستخط سے جاری کی گئ۔ اس موقع پر 16 جنوری 2023 کو خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم میں اکیڈمک ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام تمام اساتذہ کیلئے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جہاں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ڈینز، تدریسی و انتظامی شعبہ جات کے سربراہان اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہار سیمسٹر 2023 کے دوران یونیورسٹی نے تعلیمی معیار اور سمسٹر میں باقاعدگی لانے کے لیے عالمی معیارات پر عمل کرتے ہوئے پلاننگ اینڈ ایڈوائزنگ ویک کا انعقاد کیاہے۔ تمام انڈرگریجویٹ طلباء کے لیے ایڈوائزری مہم کا تصور متعارف کرایا گیا ہے۔ تمام طلباء کو ایک خصوصی سیشن سے گزرنا پڑے گا جہاں ان کی ماضی کی تعلیمی کارکردگی کا ان کے اساتذہ کے ذریعے جائزہ لیا جائے گا اور ان کے مستقبل کے سیمسٹرکی پلاننگ کی جائے گی تاکہ وہ بروقت فارغ التحصیل ہوکر عملی زندگی میں قدم رکھ سکیں۔ اس کے علاوہ، اکیڈمک پلاننگ کا نظام نافذ کیاگیا ہے، جہاں کل وقتی اور جزوقتی فیکلٹی ممبران کا صدر شعبہ کے ساتھ خصوصی سیشن ہوگا۔ گزشتہ سمسٹر کی کارکردگی اور نئے سمسٹر کے لیے نصاب اور متعلقہ مواد پر مشاورت کی جائے گی۔ تدریسی معیار کی پالیسیوں پر ہر فیکلٹی ممبر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ اقدامات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تعلیم اور تدریس اور سیکھنے کے معیار میں بہتری پیدا کریں گے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں حال ہی میں اکیڈمک کونسل کا اجلاس منعقدہوا جس میں 50 سے زائد ایجنڈا آئٹمز پر غور کیا گیا۔ ان ایجنڈا آئٹمز میں نصاب میں بہتری، نئے شعبہ جات و پروگراموں کا آغاز اور طلباءوطالبات کے فائدے کے لیے آسان اصول و ضوابط شامل ہیں۔ اکیڈمک کونسل کی سطح پر فیکلٹی اور یونیورسٹی کے عملے کے ارکان کے لیے ضابطہ اخلاق کی منظوری یا توثیق کی گئی ہے۔ اس سے ہمارے نوجوان اور آنے والے فیکلٹی ممبران اور سینئر فیکلٹی ممبران کو بھی اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ طلباء کے ساتھ منصفانہ اور شفاف طریقے سے پیش آئیں اور بطور فیکلٹی اور یونیورسٹی معاشرے کے لیے ایک رول ماڈل بنیں۔ ان اقدمات سے اساتذہ تدریس و تحقیق کو اعلیٰ معیار کے مطابق چلا سکیں گے جس سے مستفید ہو کر طلباء وطالبات پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ مزید برآں، یونیورسٹی نے سابق طلباء(ایلومینائی) کیساتھ تعلقات پر بہت زیادہ زور دیا ہے، جہاں ہمارے سابق طلباء کے نیٹ ورک نے اب ایک رکنیت کی مہم چلائی ہے اور سابق طلباء کے نیٹ ورک کے آن لائن پورٹل میں اب تک 19,000 سے زائد اراکین رجسٹر ہوئے ہیں۔ ایلومینائی ڈائریکٹوریٹ سابق طلباء کی پیشہ ورانہ زندگی میں ان کی کامیابیوں، ان کی تنخواہ کی سطح اور ان کے کیریئر میں ان کی پیشرفت کے حوالے سے ایک پروفائل بنانے کے لیے مختصر سروے بھی کر رہا ہیں۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورنے عالمی سطح پر اپنا مقام بنا لیا ہے اور مختلف رینکنگ میں حصہ لے رہی ہے۔ہائر ایجوکیشن رینکنگ 2023 نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو دنیا کی ٹاپ 800 یونیورسٹیوں میں شامل کیا اور جنوبی پنجاب کی اعلیٰ ترین یونیورسٹی کے طور پر اور پاکستان میں اعلیٰ درجے کی جنرل پبلک یونیورسٹیوں میں شامل کیا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکیجز پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین شہزاد، ڈائریکٹر اکیڈیمکس ڈاکٹر مقشوف احمد، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر اظہر حسین نے بھی خطاب کیا ۔ اب آتے ہیں پلاننگ اینڈ ایڈوائزنگ ویک کی دستاویز کی تفصیلات پر۔ دستاویز کے آغاز میں کہا گیا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے اساتذہ کرام انتہائی قابل اور تجربہ کار ہیں جنکی تعیناتی میرٹ پر مبنی شفاف عمل سے کی گئی ہے اور یہ اساتذہ بہترین تدریس اور عملی و صنعتی تجربہ رکھتے ہیں۔ تمام فیکلٹی ممبران اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی متنوع کمیونٹی کا حصہ ہیں اور یونیورسٹی کی ترقی اور بہتری میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور مختصر عرصے میں دنیا کی بہترین یونیورسٹی بننے جا رہی ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے تدریس اور جانچکاری کا مثالی نظام وضع کیا جا رہا ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک متفقہ اور یکساں تدریسی نظام سے روشناس کروانے کے لیئے فیکلٹی کی ذمہ داریاں اور گائیڈ لائنز نافذ کی جا رہی ہیں۔ یہ دستاویزات پہلے سے موجود قواعد و ضوابط کی نفی نہیں کر تیں اور خالصتا مشاورتی اور آسان طور پر بیان کی گئی ہیں۔ انکا مقصد واضح طور پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے تدریسی قوانین کی اصل روح کے مطابق عملداری ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ایکٹ 1975 کے مطابق وائس چانسلر کی جانب سے تمام کل وقتی اور جزوقتی اساتذہ کرام کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ یونیورسٹی میں پلاننگ اور ایڈوائزنگ ویک کی جزیات پر عمل کریں جن پر فیکلٹی کی رہنمائی اور ہدایات شامل ہیں۔ یہ رہنمائی شامل ہے کہ کسطرح طلباء وطالبات کی کارکردگی کی جانچ کا عمل سرانجام دیا جائے اور فائنل امتحانات اور کورس کے نتائج مرتب کئے جائیں۔ اساتذہ اور طلباء کے باہمی تعلق کو مضبوط بنایا جائے۔ اگر ایک استاد شیڈول کے مطابق کلاس نہیں لے سکتا تو متبادل کلاس کے انتظام کا کیا طریقہ کار ہوگا۔ اسی طرح کلاس میں طلباء وطالبات کی حاضری کی پالیسی بھی واضح کر دی گئی ہے۔ فیکلٹی ممبران سے توقع کی گئی ہے کہ وہ ان ہدایات اور گائیڈ لائنز کو ہر پہلو سے مطالعے کے بعد عملدرآمد یقینی بنائیں۔ اس سلسلے میں تمام شعبوں کے سربراہان اور معزز ڈینز سے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر اکیڈمکس ہر سطح پر مکمل کوآرڈینیشن کے بعد ان ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

طلباء وطالبات سے متعلقہ سرگرمیاں

پلاننگ اینڈ ایڈوائزنگ ویک کا اصل مقصد بہار اور خزاں سمسٹر کے آغاز پر سمسٹر کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ہدایات نامے پر عملدرآمد کرانا ہے۔
ہر طالب علم کو متعلقہ فیکلٹی ممبر کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس(ایڈوائزنگ سیشن) میں شرکت ضروری ہے۔ اس اجلاس یا سیشن کو مائ آئی یو بی (MyIUB) پورٹل پر باقاعدہ ریکارڈ میں رکھا جائے گا۔ اس سیشن میں طلباء وطالبات کی تعلیمی کارکردگی کا گزشتہ سمسٹر سے موازنہ اور مجموعی تعلیمی کارکردگی، طالب علم کی ڈگری پلان اور تعلیمی مطالعے کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ، طالب علم کے معاشی مسائل سے آگاہی اور فیس کی عدم ادائیگی کی صورت میں ڈیفالٹ کی روک تھام اور مدد، طالب علم کی صحت سے متعلق ریکارڈ رکھنا اور ہیپاٹائٹس ویکسینیش و دیگر امور پر عملدرآمد، طالب علم کی ہم نصابی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا جائزہ اور طلباء سوسائٹیز میں حصہ داری، طالب علم کے ہوسٹل اور رہائشی معاملات اور ٹرانسپورٹ کی ضروریات کا جائزہ شامل ہیں۔
فیکلٹی ممبران کے حوالے سے سرگرمیاں

تمام کل وقتی اور جزوقتی اساتذہ کرام اپنے شعبہ جات کے سربراہان کے ساتھ سمسٹر پلاننگ میٹنگ کا انعقاد کریں گے۔ اس اجلاس میں جن امور کا احاطہ کیا جائے گا ان میں گزشتہ سمسٹر کے ورک لوڈ کا جائزہ ، طالب علم کی جانب سے کورس فیڈبیک، اساتذہ کی جانب سے گریڈ ایوارڈذ اور وقت پر نتائج کی تیاری جیسے معاملات شامل ہیں۔ موجودہ سمسٹر میں تدریسی ورک لوڈ، کورس ٹیچنگ لرننگ میٹریل کی تیاری اور مواد سے بھرپور لرننگ مینجمنٹ سسٹم کی ویب سائٹ شامل ہے۔ کورس آوٹ لائن ڈاکومنٹس جو پی ڈی ایف کی شکل میں ہو، کورس کی مکمل تفصیل، کورس لرننگ کے نتائج، ہفتہ وار لیکچرز کے موضوعات کا پلان، جانچکاری کی تفصیل، گریڈز کی تفصیل سے وضاحت اور متعلقہ معاملات بشمول طلباء وطالبات کی توقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل کی تیاری شامل ہے۔ کورس ٹیکسٹ بک پی ڈی ایف فارمیٹ میں ہو، لیکچر سلائیڈز اور نوٹس پی ڈی ایف فارمیٹ میں، طالب علم کی آسانی کیلئے کورس سے متعلقہ دس ویڈیو اور دس ہی متعلقہ ویب لنکس جن میں تدریسی مواد دستیاب ہو، شامل ہیں۔


تدریسی شعبہ جات کے سربراہان کی ذمہ داریاں
تدریسی شعبہ جات کے سربراہان اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تمام طلباء وطالبات کیساتھ تفصیلی اساتذہ ایڈوائزنگ سیشن مکمل کریں۔ تمام اساتذہ کل وقتی اور جزوقتی کیساتھ سمسٹر پلاننگ کی جاے۔ موجودہ سمسٹر کا تمام نصاب اور کورس مائی آئی یو بی پورٹل پر موجود ہو۔ ٹیچنگ ورک لوڈ یونیورسٹی قوانین اور پالیسی کے مطابق اساتذہ کو سونپا جائے اور ویب سائٹ پر موجود ہو۔ تمام طلباء کا پورٹل پر اندراج ہو۔ ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمکس تمام تھیوری اور لیب ورک کا شیڈول مرکزی ٹائم ٹیبل کے مطابق جاری کرے گا۔ اس مقصد کیلئے تمام کلاس رومز اور لیبارٹریوں کو تدریسی اور عملی کاموں کے لئے تیار رکھا جائے گا۔
ڈینز کی ذمہ داریاں
سٹوڈنٹس ایڈوائزنگ سسٹم کو تسلی سے تمام شعبوں کے چیئرمین نافذ کریں۔سمسٹر پلاننگ میٹنگ کو تمام چیئرمین اپنے شعبہ جات کے اساتذہ کیساتھ مکمل کریں۔
فیکلٹی کی ذمہ داریاں اور اور ٹیچنگ کی گائیڈ لائنز
تمام فیکلٹی ممبران کلاس رومز اور لیبارٹریوں کو متعلقہ کورسز اور منظور شدہ نصاب، تربیتی پروگرام اور کورس پلان کے مطابق تیار کریں گے۔ کوئز، مڈ سمسٹر ٹیسٹ، فائنل سمسٹر امتحانات کے پرچے، انکی تیاری میں سیکیورٹی کو یونیورسٹی کی پالیسی کے مطابق یقینی بنانا۔ متعلقہ کورسز میں ہوم ورک، اسائنمنٹس، کوئزز، پراجیکٹس، مڈ سمسٹر ٹیسٹس، فائنل امتحانات کا انعقاد۔ طلباء وطالبات کی گریڈنگ اکیڈمک کارکردگی کے مطابق، گریڈ شیٹ اور اس کی منظوری عین پالیسی کے مطابق یقینی بنانا۔ تین ہفتے کے اندر اندر کوئز، گریڈنگ اور پھر طلباء وطالبات کو واپسی۔ تدریسی شعبہ جات کے سربراہان کی منظوری سے فائنل گریڈنگ ، گریڈ شیٹ کی تیاری، اور امتحانات کے چھ دنوں کے اندر کنٹرولر امتحانات کے حوالے کرنا۔کلاس میں نظم و ضبط اور طلباء وطالبات کی حاضری کو یقینی بنانا اور کسی بھی خلاف ورزی کو شعبہ کے سربراہ تک پہنچانا۔ جب ضرورت ہو ٹیوٹوریل کورسز کا سربراہ کی اجازت سے انعقاد۔ کمزور کارکردگی کے حامل طلبہ کی کوچنگ اور اضافی کلاسز کا اجراء، انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ کے تھیسز اور ریسرچ سپروائزر کا کردار ادا کرنا۔ نصاب کی قومی ترجیحات اور ضروریات و عالمی معیار کے مطابق تیاری۔ سربراہ شعبہ کی جانب سے دیئے گئے پراجیکٹ اور ٹاسک کی انجام دہی۔ شعبہ جاتی، فیکلٹی اور یونیورسٹی سطح کی کمیٹیوں میں کام کرنا، تحقیقی مقاصد کیلئے رسرچ پراجیکٹس کی تیاری اور متعلقہ یونیورسٹی حکام کو فراہم کرنا تاکہ متعلقہ اداروں کو بھیجے جا سکیں۔ رسرچ پراجیکٹس کو مکمل دیانت داری اور اخلاقی ذمہ داری کے مطابق سر انجام دینا۔ تحقیقی کام کی طباعت اور متعلقہ مجلوں میں چھپائ متعلقہ معیار خاص طور پر ہائرایجوکیشن کمیشن کے اسٹینڈرڈز کے مطابق۔


طلباء وطالبات کی جانچکاری کے لیے رہنمائی
سمسٹر کے 16 ہفتوں کے دوران مڈٹرم مجموعی گریڈ کا 30 فیصدی ہوگا۔ 10 فیصد کوئزز پر مشتمل ہوگا۔ 10 فیصدی گریڈ نگ ہوم اسائنمنٹس پر دی جائیں گی۔ فائنل امتحانات ڈائریکٹر اکیڈمکس کی جانب سے دئے گئے شیڈول کے مطابق منعقد ہوگا جو 50 فیصدی گریڈ پر مشتمل ہوگا۔ لرننگ مینجمنٹ سسٹم کا مکمل استعمال ہوگا۔ حاضری، ٹائم ٹیبل، لیب ورک، کلاسز اسی کے ذریعے ہونگی۔ لیب کورسز بالکل الگ تصور ہوں گے اور علیحدہ ریکارڈ بذریعہ لرننگ مینجمنٹ سسٹم رکھا جائے گا۔
اساتذہ کرام طلباء وطالبات کے ٹیچر، ایڈوائزر، مینٹور، کونسلر ، گائیڈ اور سپروائزر ہوں گے جو تدریس، سمسٹر پلاننگ، نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں، کیرئیر پلاننگ، انٹرنشپ اور جاب پلیسمنٹ اور تحقیقی سرگرمیوں کے نگران ہوں گے۔ اساتذہ بیک وقت سہولت کار، ممتحن، منصوبہ ساز، وسائل فراہم کرنے والے، معلومات مہیا کرنے والے اور رول ماڈل ہوں گے۔


فائنل امتحانات اور کورس رزلٹ کے حوالے سے ہدایات
فائنل پیپر یونیورسٹی قوانین کے مطابق تیار ہوگا۔ جوابی کاپی پر مارکنگ دی گئ ہدایات کے مطابق اور ہر سوال پر الگ الگ کر کے مجموعی مارکس دئے جائیں گے۔ مارکنگ کے بعد طلبہ کو جوابی کاپی دکھائی جائے گی۔ رزلٹ ایوارڈ شیٹ کو ویب پورٹل مائ آئی یو بی پر مڈ فائنل کوئز اسائنمنٹ اور سیشنل مارکس کی وضاحت سے آویزاں کیا جائے گا۔ اور فیکلٹی ممبر کسی بھی قسم کی غلطی کا ذمہ دار ہوگا۔ سیشنل مارکس بھی معیار ات کے مطابق کنٹرولر امتحانات کو تفصیل سے فراہم کئے جائیں گے متعلقہ شعبوں کے سربراہان کورس رزلٹ کا جائزہ لیکر منظور کریں گے۔ فیکلٹی ممبران اس بات کے پابند ہونگے کہ وہ چھ دن کے اندر اندر رزلٹ کنٹرولر امتحانات کو جمع کرا دیں۔ اس سلسلے میں سربراہ شعبہ، ڈائریکٹر اور ڈین مکمل رہنمائی فراہم کر یں گے۔
اسکے علاوہ یہ اہم نکتہ بھی واضح طور پر اس دستاویز میں بتایا گیا اور باقاعدہ پرفارما کیساتھ کہ اگر کوئی استاد کلاس نہیں لے سکتا تو متبادل کا انتظام کیسے ہوگا۔ فیکلٹی ممبران کے لئے مختلف ریسورسز بھی بتاے گئے جو تدریسی عمل میں معاون ہو سکتے ہیں۔ ان میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی ویب سائٹ www.iub.edu.pk ، آئی یو بی پبلک پورٹل eportal.iun.edu.pk ، مائی آئی یو بی my.iub.edu.pk ، اوپن لائبریری اور انٹرنیٹ آرکائیو. https://archive. org ، لرننگ مینجمنٹ سسٹم lms.edu.pk ، یونیورسٹی ای میل سسٹم، کیمپس بیسڈ انفارمیشن ذرائع وی پی این رسائی، سٹوڈنٹس ایڈوائزنگ مائی آئی یو بی، اوپن ایجوکیشن ذرائع. https:// www.oercommons.org، اوپن ٹیکسٹ بک لائبریری. https://open.umn edu/opentextbooks/ ، ہپو کیمپس. http://hippocampus.org ، خان اکیڈمی وغیرہ شامل ہیں۔


طلبہ کی کلاس میں حاضری پالیسی
ہائرایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے مطابق کلاس میں 80 فیصد حاضری ضروری ہےجو فائنل امتحانات میں بیٹھنے کیلئے بنیادی شرط ہے۔ تمام فیکلٹی ممبران کے لیے ضروری ہے کہ طلباء وطالبات کو واضح طور پر حاضری پالیسی سے آگاہ رکھیں۔دستاویز کے آخر میں عمومی طور پر پوچھنے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے ہیں

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور تدریسی معیار کو بین الاقوامی سطح پر لانے کیلئے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی قیادت میں اقدامات کا آغاز
بہار سمسٹر 2023 کے آغاز پر مشاورتی اور منصوبہ بندی ہفتے ایڈوائزنگ اور پلاننگ ویک کا اہتمام

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com