روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سال 2022 کی طلباء سوسائیٹیز کے عہدیداران میں تقسیم اسناد کی تقریب

تحریر: خضر جاوید (شعبہ تعلقات عامہ)

نواب آف بہاولپور کی قائم کردہ جامعہ عباسیہ پنجاب اسمبلی نے 1975 میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طور پر چارٹر کیا ۔ آج یہ جامعہ ملک کی ایک بڑی یونیورسٹی بن چکی ہے جسکے سات کیمپس ہیں۔ بہاولپور میں تین کیمپس ہیں، بہاولنگر ، لیاقتپور آحمد پور شرقیہ اور رحیم یار خان میں ایک ایک کیمپس مقامی طلباء کو ان کے دروازے پر معیاری اعلیٰ تعلیم فراہم کر رہے ہیں.


اس وقت یونیورسٹی میں 2000 سے زائد اساتذہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں جن میں 563 پی ایچ ڈی ہیں۔خطہ بہاولپور کے طلباء کو جدید ترین تعلیمی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے یونیورسٹی میں تعلیم وتحقیق وفیکلٹیز کے لئے 140شعبہ جات قائم ہیں اور 65،000 طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں۔یونیورسٹی میں اس وقت15فیکلٹیز ہیں۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب ایک نامورماہرتعلیم اور مثالی منتظم کے طور پر پہچانے جاتے ہیں اور تدریس،تحقیق اور صنعتی اداروں میں کام کا 25 سا لہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ایک ہمہ جہت اور نابغہ روز گار شخصیت ہونے کے ناطے وطن عزیز میں وہ ایک نامور انجینئر، منتظم، ماہر تعلیم اور صنعتی ماہرکے طور پر منفرد مقام رکھتے ہیں۔

حکومت پاکستان نے سائنس اور ٹیکنالوجی اور تعلیم کے میدان میں انکی غیر معمولی خدما ت کے اعتراف میں 2012 میں انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا۔انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب جامعات کو جدید اور فعال دیکھنا چاہتے ہیں جو ہمہ وقت متحرک ہوں اور تدریس اور تحقیق سے ملک وملت کو عملی فائدہ پہنچائیں۔اپنی آمد کے پہلے روز ہی انہوں نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ دورِ حاضر میں جامعات تدریس اور تحقیق کے ساتھ ساتھ علاقے کی سماجی اور معاشی ترقی میں بھی بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس مقصد کے لیے جامعات کو انتظامی امور میں موثر، مالی طور پر خود کفیل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے لیس ہونا چاہیے تاکہ تمام امور کو خودکار بنا کر تیزی اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔اساتذہ، ملازمین اور طلبہ وطالبات کو ساز گار ماحول کی فراہمی انتہائی اہم ہے تاکہ وہ یکسوئی سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ وہ ٹیم ورک پر یقین رکھتے ہیں اور یونیورسٹی کی ترقی کے لیے سبھی کو شانہ بشانہ کام کرنا چاہیے۔ اُن کی یونیورسٹی آمد سے اساتذہ، طلباء اور مقامی کمیونٹی کو ایک واضح اور مثبت تبدیلی کا احساس ہوا۔ اس تاریخی جامعہ کو اپنے عظیم ورثے کے ساتھ ساتھ نئے وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ہے۔

انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی شخصیت، اُن کا وسیع تجربہ اور بھرپور عزم اس بات کا واضح اظہار ہے کہ جامعہ اسلامیہ دورِ جدید کی ایک عظیم یونیورسٹی بنے گی. ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام سال 2022 کی طلباء سوسائٹیز کے عہدیداران میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب بغد ادالجدید کیمپس میں منعقد ہوئی۔ وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر نامور موٹیویشنل سپیکر ڈاکٹرمحمد عفان قیصر بھی شریک ہوئے جنہوں نے طلباء طالبات کو اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنے کے موضوع پرخصوصی لیکچر دیا۔ ڈاکٹر عفان قیصر پاکستان کے معروف معدے اور ٹرانسپلانٹ ہیپاٹولوجسٹ اوموٹیویشنل سپیکر ہیں۔ تقریب کے آغاز میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز اور ڈائریکٹر ایلومینائی ڈاکٹر اظہر حسین نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ
اس وقت یونیورسٹی کی سطح، فیکلٹی لیول اور ڈیپارٹمنٹ کی سطح پر 200 کے قریب طلبہ کی سوسائٹیاں اور کلب ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کی چھتری تلے کام کر رہے ہیں۔ 300 سے زائد فیکلٹی ممبران بطور سرپرست ایڈوائزرز اور ہزاروں طلباء اسٹوڈنٹس سوسائٹی نیٹ ورک میں شامل ہیں۔اوسطاً یہ طلبہ کی سوسائٹیاں ہر سال یونیورسٹی کی 1000 سے زیادہ تقریبات/سرگرمیوں میں آرگنائزر، شریک آرگنائزر، رضاکار کے طور پر شامل ہوتی ہیں۔سب سے اہم داخلہ مہم، بہاولپور ادبی اور ثقافتی میلہ، موٹیویشنل سیشنز، کانفرنس، ورکشاپس، سیمینارز اور بہت کچھ ہیں جنکے انعقاد میں سٹوڈنٹس سوسائٹیز اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔

طلباء سوسائٹیز علاقائی سطح، صوبائی سطح اور قومی سطح پر مختلف مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں اور اعلیٰ پوزیشنیں بھی حاصل کر رہی ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا ایک انتہائی متحرک دفتر ہے۔ خواتین اور مرد طلباء کے نظم و ضبط کے ونگز طلباء کی سہولت کاری، رابطہ کاری اور نگرانی کے اپنے اپنے شعبوں میں زبردست کوششیں کر رہے ہیں. ڈاکٹر اظہر حسین کا کہنا تھا کہ مجھے واقعی اعزاز حاصل ہے کہ 2019 میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے مجھے یونیورسٹی میں ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے طلبہ کی سوسائٹیوں کے قیام کے لیے کوآرڈینیٹر کے طور پر نامزد کیا۔

ہر سال سوسائٹیز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا اور یہ میرے لیے بے حد خوشی کی بات ہے کہ آج یونیورسٹی اسٹوڈنٹس سوسائٹیز نے اپنی تیسری مدت پوری کر لی ہے۔ مجھے مختلف ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز کے ساتھ مختلف صلاحیتوں میں کام کرنے کا موقع بھی ملا ہے اور ٹیم کے ساتھ میں نے وائس چانسلر کی پالیسیوں اور وژن کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا ہے اور اب جناب رضوان مجید کے ساتھ کام کر رہا ہوں۔ ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز میں جناب رضوان مجید صاحب کی خدمات قابل ذکر ہیں۔ بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی میں، انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی بصیرت اور قیادت میں، ہم تعلیمی ترجیحات کو قومی اہداف کے ساتھ جوڑنے، ایک ثقافتی تبدیلی لاتے ہوئے، طلبہ کے ذہن اور کردار دونوں کو کامیاب بنانے کے لیے ایک تبدیلی لانے میں مصروف عمل ہیں۔انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب ایک ایسے سرپرست اور رہنما ہیں جنہوں نے اس یونیورسٹی میں ایک نیا پیراڈائم شفٹ لایا ہے، جس نے یونیورسٹی کو فیکلٹی، ملازمین اور طلباء کی تعداد 16000 سے 69,000 تک بڑھا دیا ہے۔یونیورسٹی کو تین سال کے قلیل عرصے میں سیکھنے کے ایک جدید اور ترقی پسند مرکز میں تبدیل کرنا جس میں اسے دنیا کی ٹاپ 800 یونیورسٹیوں میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے طلبہ کی سوسائٹیوں کے کامیاب اجراء اور فعال کردار کے لیے وائس چانسلر کو مبارکباد دی اور شکریہ ادا کیا ۔

انہوں نے سٹوڈنٹس سوسائٹیز کے تمام ایڈوائزری بورڈز کا بھی شکریہ ادا کیا اور ان تمام طلباء کا بھی جو ہم آہنگی کا مظاہرہ کررے ہوئے اس سٹوڈنٹس سوسائٹیز نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔ڈاکٹر محمد عفان قیصر کا کہنا تھا کہ زندگی میں جب آپ آگے کی راہ کی طرف گامزن ہوتے ہیں ابھی آپ طالب علم ہیں حالات کا سامنا بھی کرتے ہوں گے ابھی والدین سے پیسے بھی آ جاتے ہوں گے کچھ مشکلات کا سامنا بھی کرتے ہوں گے ۔ آپ خود برینڈ ہیں تو سب برینڈ ہیں اگر آپ خود برینڈ نہیں ہیں تو کچھ بھی پہن لیں کچھ وقعت نہیں رکھتا. ڈاکٹر عفان کا مزید کہنا تھا کہ یہ جو لائف کے ریلیشنز ہیں جو آپ لائف میں سیکھتے ہیں یہ سب عارضی ہیں پریکٹیکل لائف میں ان کی کوئی ایکسٹنشن نہیں ہے اور پریکٹیکل لائف نا ان لانگ ٹرم ریلیشنز کی کوئی ایکسٹنشن ہے. آپ یونیورسٹی میں پانچ سال گزر جائیں گے یقین مانیں آپ کو پانچ سال بعد بھی جو دوست کھڑے ہوں گے تو شاید ایک یا دو اور یہی آپ زندگی کی ایک یا دو لوگ پیدا کریں گے اور جتنا آپ زندگی کے سفر میں کوشش کرتے جائیں گے وہ جدوجہد کرتے جائیں گے اُتنا آپ تنہا ہوتے جائیں اور زندگی کی آخری چوٹی پر بالکل تنہا کھڑے ہونگے. ذندگی میں جب آپ تنہا ہو جاتے ہیں تو آپ اکیلے ہو جاتے ہیں اور جب بہت اوپر چلے جاتے ہیں آپ کو حالات ایسے فیس کرنے پڑ جاتے ہیں کہ لائف میں وہاں آپ ایک راستہ لیتے ہیں اور راستہ بڑا کلیر اور فکسڈ راستہ ہوتا ہے اور وہ راستہ صحیح راستہ ہوتا ہے۔ تقریب کے آخر میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے مہمان ڈاکٹر عفان قیصر، ڈائریکٹر ایلومنائی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر اظہر حسین اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد احمد خالد کے ہمراہ سال 2022 کی طلباء سوسائیٹیز کے عہدیداران میں ایڈوائزر اساتذہ کی موجودگی میں اسناد تقسیم کیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com